MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Computer and Information Technology (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=50)
-   -   Apne Social Network Ko Apni Pasand K Mutabiq Private (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=119260)

(‘“*JiĢäR*”’) 05-14-2015 12:07 PM

Apne Social Network Ko Apni Pasand K Mutabiq Private
 
اپنے سوشل نیٹ ورکس کو اپنی پسند کے مطابق پرائیویٹ بنائیں

http://www.computingpk.com/wp-conten..._89_2FdLV.webp

سوشل نیٹ ورکس پر پرائیویسی کو بہتر بنانے کے لیے ’’اے وی جی پرائیویسی فکس
‘‘ (AVG PrivacyFix)
مفت دستیاب ہے۔ یہ گوگل کروم اور فائرفوکس کے علاوہ اسمارٹ فونز پر اینڈروئیڈ اور آئی فون کے لیے بھی دستیاب ہے۔ اس کی مدد سے آپ صرف ایک کلک سے اسکین کر کے دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کی پرائیویسی کو کیا خطرات لاحق ہیں اور انھیں کیسے درست کیا جا سکتا ہے۔
ہمارے ہاں ابھی بھی لوگ پرائیویسی سیٹنگز سے بے خبر ہیں۔ فیس بک ہر کوئی استعمال کر رہا ہے لیکن لوگ اس بات کا احساس نہیں کرتے کہ وہ جو کچھ شیئر کرتے ہیں پہلے اس کا جائزہ لینے کی ضرورت ہوتی ہے کہ اسے صرف دوستوں سے شیئر کرنا ہے یا عام عوام کے لیے۔
یقیناً آپ کے علم میں ہو گا کہ ویب سائٹس آپ کی جاسوسی کرتی ہیں ، وہ آپ کی پسند اور رحجانات دیکھتی ہیں تاکہ اسی حساب سے آپ کو اشتہارات دکھائے جا سکیں۔ جب اشتہار آپ کی پسند کا ہو گا تو ظاہر آپ اس پر کلک کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ یہ پلگ اِن 1200 کے قریب ایسے ہی ٹریکرز کو بلاک کر کے آپ کی جاسوسی کو ناممکن بنا دیتا ہے۔ فیس بک اور گوگل کے علاوہ لنکڈ اِن اور ٹوئٹر کی پرائیویسی بہتر بنانے کے آپشنز بھی اس میں موجود ہیں۔

http://www.computingpk.com/wp-conten...privacyfix.jpg

فیس بک

یہ آپ کے فیس بک اکاؤنٹ کو ایسے پرائیویٹ بناتا ہے جیسے آپ چاہیں۔ اس سے آپ کنٹرول کر سکتے ہیں کہ سرچ رزلٹس میں آپ کے بارے میں کیا آرہا ہے۔ فیس بک کی ٹریکنگ کو بلاک کر سکتے ہیں۔ فیس بک پر آپ کی کیا اہمیت ہے یہ جانا جا سکتا ہے۔ پرائیویسی سیٹنگز میں ہونے والی کسی تبدیلی سے فوراً آپ کو ایک الرٹ کے ذریعے آگاہ کیا جاتا ہے۔ پرانی فیس بک ایپلی کیشنز کو دیکھا جا سکتا ہے اور انھیں دیے گئے اختیارات واپس لیے جا سکتے ہیں۔

گوگل

اس کے ذریعے جانا جا سکتا ہے کہ گوگل آپ کے بارے میں کیا کچھ معلومات اکٹھی کر رہا ہے۔ دیکھا جا سکتا ہے کہ آپ کے بارے میں گوگل میں موجود رزلٹس کی کیا اہمیت ہے۔

ٹوئٹر

اس کی مدد سے منتخب کیا جا سکتا ہے کہ کون آپ کو فوٹوز میں ٹیگ کرسکتا ہے، اپنی لوکیشن پرائیویٹ رکھی جا سکتی ہے،ای میل کے ذریعے آپ کو تلاش کرنے سے بلاک کیا جا سکتا ہے اس کے علاوہ ٹوئٹر کی بھی ٹریکنگ بند کی جا سکتی ہے

sonu doll 05-14-2015 04:21 PM

Re: Apne Social Network Ko Apni Pasand K Mutabiq Private
 
thnx for sharing !!!

bint-e-masroor 05-15-2015 02:28 PM

Re: Apne Social Network Ko Apni Pasand K Mutabiq Private
 
Thanks For Sharing !

C0ps 05-16-2015 12:10 PM

Re: Apne Social Network Ko Apni Pasand K Mutabiq Private
 
Hmm informative info bro (y)

Rania 05-16-2015 01:01 PM

Re: Apne Social Network Ko Apni Pasand K Mutabiq Private
 
Great sharing

pakeeza 05-20-2015 10:04 PM

Re: Apne Social Network Ko Apni Pasand K Mutabiq Private
 
informative shaarinG

(‘“*JiĢäR*”’) 05-25-2015 12:00 PM

Re: Apne Social Network Ko Apni Pasand K Mutabiq Private
 
Thanks


All times are GMT +5. The time now is 03:30 AM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.