![]() |
آئی پیڈ کو بڑا خطرہ ، موبائل فونز کی سکرین
آئی پیڈ کو بڑا خطرہ ، موبائل فونز کی سکرینیں جوڑنے والی ٹیکنالوجی متعارف
http://dailypakistan.com.pk/digital_...72902-3186.jpg واشنگٹن ( نیوز ڈیسک ) ایک امریکی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ موبائل فون کو آئی پیڈ بنانے والی ٹیکنالوجی ایجاد کر لی گئی ہے اور اسے اگلے ماہ لاس ویگاس شہر میں متعارف کروایا جا رہا ہے ۔نینو مگنیٹکس نامی کمپنی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ’ نینو پورٹ ٹیکنالوجی‘ ایجاد کر لی ہے جس کی مدد سے تین موبائل فونز کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑ کر ایک بڑی سکرین کی شکل دی جا سکتی ہے ۔اس کے لیے ضروری ہے کہ ان تینوں فونز پر نینو پورٹ ٹیکنالوجی موجود ہو۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی میں ایسے مقناطیسوں کا استعمال کیا گیا ہے جو فونز کو آپس میں جوڑ دیں گے اور ان کی سکرین کے علاوہ بیٹری بیٹری اور ڈیٹا بھی مشترکہ طور پر استعمال ہو سکے گا۔کمپنی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اگلے ماہ جب اسے متعارف کروایا جائے گا تو یہ صارفین کا دل خوش کر دے گی۔ |
Re: آئی پیڈ کو بڑا خطرہ ، موبائل فونز کی سکرین
Very nice
|
All times are GMT +5. The time now is 07:51 AM. |
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.