MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Health & Care (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=28)
-   -   لیموں اور اجوائن کو ہم عموماً (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=117517)

Rania 12-24-2014 10:21 PM

لیموں اور اجوائن کو ہم عموماً
 
http://dailypakistan.com.pk/digital_...37254-5712.jpg
http://dailypakistan.com.pk/assets/d...37260-8002.png

لاہور (نیوز ڈیسک) لیموں اور اجوائن کو ہم عموماً مختصر مقدار میں کھانوں کا ذائقہ بڑھانے کیلئے استعمال کرتے ہیں لیکن ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر ہم ان کی مقدار بڑھا دیں اور ان دونوں چیزوں کو ملا کر استعمال کریں تو کولیسٹرول میں کمی اور دیگر حیرت انگیز فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔

اجوائن میں وٹامن سی اے اور کے پائے جاتے ہیں اور اسی طرح لیموں میں بھی وٹامن سی کثرت سے پایا جاتا ہے۔ لیموں کے غذائی اجزاءجب اجوائن کے ساتھ ملتے ہیں تو نہ صرف جسم کو توانائی ملتی ہے بلکہ مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے، بیماریوں سے تحفظ ملتا ہے اور خاص طور پر خون میں کولیسٹرول کا لیول کم ہوجاتا ہے۔
انہیں ملا کر استعمال کرنے کیلئے پہلے لیموں کو صاف کرکے اس پر میٹھا سوڈا اچھی طرح ملیں اور اسے اچھی طرح دوبارہ صاف کرلیں اور چھلکے سمیت چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ پانی ابال کر اسے ٹھنڈا کرلیں اور اجوائن کے پتوں کو بھی باریک کاٹ لیں یا بلینڈر میں ڈال کر باریک کریں۔ اب اسے لیموں کے ساتھ ملالیں اور اس میں ٹھنڈا کیا ہوا پانی بھی ڈال دیں۔ اس آمیزے کو اچھی طرح مکس کرکے شیشے کے برتن میں محفوظ کرلیں
اور ہر کھانے سے 30 منٹ پہلے 100 ملی لیٹر (ایک لیٹر کا دسواں حصہ) استعمال کریں اور صحت کے بے شمار فوائد پائیں۔

waheed ahmed 12-25-2014 02:18 AM

Re: لیموں اور اجوائن کو ہم عموماً
 
nice sharing

Aftab Afi 12-25-2014 04:54 PM

Re: لیموں اور اجوائن کو ہم عموماً
 
NIce Information thnx 4 sharing

(‘“*JiĢäR*”’) 12-27-2014 11:57 AM

Re: لیموں اور اجوائن کو ہم عموماً
 
Very nice

Rania 12-27-2014 04:00 PM

Re: لیموں اور اجوائن کو ہم عموماً
 
Thanks

Princess Urwa 12-28-2014 05:46 PM

Re: لیموں اور اجوائن کو ہم عموماً
 
nice sharing

Rania 01-03-2015 12:29 AM

Re: لیموں اور اجوائن کو ہم عموماً
 
Thanks


All times are GMT +5. The time now is 12:12 PM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.