MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   General Discussion (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=11)
-   -   کائنات کے وہ سیارے جہاں پرہیروں کی بارش ہو (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=117471)

Rania 12-22-2014 03:58 PM

کائنات کے وہ سیارے جہاں پرہیروں کی بارش ہو
 
http://dailypakistan.com.pk/digital_...72863-4419.jpg

نیویارک (نیوز ڈیسک) زیورات و جواہرات میں ہیرے کا مقام منفرد ترین ہے اور اگرچہ سب ہی ہیروں کو بہت پسند کرتے ہیں مگر ان کی ہوشربا قیمت کی وجہ سے اکثر لوگ تو کبھی عمر بھر انہیں دیکھ بھی نہیں پاتے، لیکن امریکی سائنسدانوں نے دو ایسے مقامات ڈھونڈ لئے ہیں جہاں ہیروں کی ٹنوں کے حساب سے بارش ہوتی ہے۔
یونیورسٹی آف وسکانسن میڈیسن اور ناک کے سائنسدانوں نے تازہ تحقیقات سے معلوم کیا ہے کہ سیارہ مشتری اور سیارہ زحل کے ماحول میں موجود گیسوں، کاربن اور آسمانی بجلی کی وجہ سے وہاں کثرت سے ہیرے پیدا ہوتے ہیں ۔

ان سیاروں پر گرنے والی آسمانی بجلی میتھین گیس کو کاربن میں بدل دیتے ہیں جو سیاروں کی سطح پر گر کر پہلے گریفائیٹ اورپھر ہیرے میں بدل جاتی ہے۔
سائنسدان ڈاکٹر کیون بینز کا کہنا ہے کہ ان ہیروں کا سائز ایک سینٹی میٹر یا اس سے کم ہے اور صرف سیارہ زحل پر ہر سال 1000 ٹن سے زائد ہیروں کی بارش ہوتی ہے لیکن یہ ہیرےزمین سے بہت دوربرس رہے ہیں اور ہم یہاں بیٹھ کر صرف ان کا تصور ہی کرسکتے ہیں۔

(‘“*JiĢäR*”’) 12-24-2014 11:34 AM

Re: کائنات کے وہ سیارے جہاں پرہیروں کی بارش ہو
 
Very nice


All times are GMT +5. The time now is 06:56 PM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.