MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Political Issues Of Pakistan (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=59)
-   -   ،رانا ثناءاللہ کے کردار سے متعلق تہلکہ خی (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=117305)

Rania 12-09-2014 03:19 PM

،رانا ثناءاللہ کے کردار سے متعلق تہلکہ خی
 
]
لاہور(خصوصی رپورٹ)سانحہ فیصل آباد کی منصوبہ بندی اور خفیہ اجلاس سے متعلق اندرونی کہانی سامنے آگئی جس میں انکشاف کیاگیاکہ سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثناءاللہ اور وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہبازشریف نے ماڈل ٹاﺅن میں ہونیوالے اجلاس میں منصوبہ بندی کی اور فیصلہ کیا کہ کارکنان کو آمنے سامنے لانے کے بعد ”کارروائی“ کی جائے گی.یہ انکشاف ’پنجاب کابینہ ‘ کی ایک اہم شخصیت کے نمبر سے کیاگیاتاہم رانا مشہود احمد نے ذاتی طورپر کال کرنے کی تردید کرتے ہوئے بتایاکہ آپریٹر ٹیلی فون کیلئے موجود ہوتاہے ، وہ تحقیقات کرائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں مسلم لیگ ن کی اہم شخصیت (رانا مشہوداحمد )کے زیراستعمال سرکاری ٹیلی فون نمبر سے فیصل آباد کے صحافیوں کو اطلاع ملی کہ فائرنگ کرنیوالا شخص سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثناءاللہ کے داماد کا گارڈ ہے اور اس کا منصوبہ بھی سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی طرح ایک خفیہ میٹنگ میں بنایاگیا۔ ماڈل ٹاﺅن میں ہونیوالی اس میٹنگ میں وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف بھی شریک تھے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ مسلم لیگ ن کے کارکنان کو تحریک انصاف کے کارکنان کے سامنے لایاجائے گا جس کے بعد صورتحال کشیدہ ہوجائے گی اور پھر ہڑتال ناکام بنانے کے لیے ’شیرو‘میدان میں آجائیں گے تاہم سرکاری طورپریامسلم لیگ ن کی طرف سے ایسے کسی بھی ٹیلی فون کی تردید کی گئی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے اندرونی اختلافات اس صورتحال کی وجہ ہو سکتے ہیں ۔
صحافیوں کو جس ٹیلی فون نمبر (99205274)سے اطلاع ملی تھی ، اس پر روزنامہ پاکستان کےرابطہ کرنے پر انکشاف ہواکہ 99سے شروع ہونیوالا نمبر سابق وزیرقانون اور وزیرتعلیم رانا مشہود خان کے زیراستعمال ہے ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق رانا ثناءاللہ خود بھی اس ٹیلی فون نمبر کی تصدیق کرچکے ہیں اور موقف اپنایاکہ اُنہیں بدنام کرنے کے لیے نمبر کا غلط استعمال کیاگیا۔
رانا مشہود احمد خان نے اپنے نمبر سے اطلاع دیئے جانے کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ وہ ایسی خبروں کی شدید مذمت کرتے ہیں ، وہ فیصل آباد کی سیاست یا فائرنگ کرنیوالے شخص کے بارے میں کچھ نہیں جانتے ، وہ کیسے کچھ کہہ سکتے ہیں ؟ وہ ایسے کسی بھی فعل کی تردید اور مذمت کرتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں اُن کاکہناتھاکہ الزام انتہائی افسوسناک ہے ، آپریٹر ٹیلی فون پر موجود ہوتاہے اور کمپوٹرپر پورا ڈیٹاآرہاہوتاہے ، وہ تحقیقات کرائیں گے ۔ اُن کاکہناتھاکہ آپریٹرکی موجود گی میں کوئی اور شخص کال نہیں کرسکتا، اگر کرتاہے تو آپریٹرذمہ دار ہوتاہے ، اُن کے رانا ثناءاللہ کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں ، وہ پارٹی کے سینئر لیڈر ہیں ، وہ فیصل آباد اور ہم لاہور کی سیاست کرتے ہیں ۔
پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے کہاہے کہ رانا ثناءاللہ تصدیق کرتے ہیں کہ یہ نمبر اُن کا جاناپہچاناہے ، تحقیقات کے بعد پتہ چلے گاکہ اس نمبر کا غلط استعمال کیاگیا یا واقعی ایسی کوئی بات ہوئی ؟
یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی میٹنگ سے متعلق بھی اِسی نمبر سے اطلاع دی گئی تھی اور امکان ظاہر کیاجارہے کہ منگل کی سہ پہر ہونیوالی پریس کانفرنس میں رانا ثناءاللہ اپنی بے گناہی کا ثبوت فراہم کرنے کی کوشش کریں گے، ماضی میں وہ موقف اپنا چکے ہیں کہ اُنہیں بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے

AYAZ 12-09-2014 07:11 PM

Re: ،رانا ثناءاللہ کے کردار سے متعلق تہلکہ خی
 
Pakistan ka jabhi tou yeh haalhie

Aftab Afi 12-10-2014 01:33 AM

Re: ،رانا ثناءاللہ کے کردار سے متعلق تہلکہ خی
 
Insaniyat Khatam ho gai hai in may so sad
Thnx 4 sharing

Princess Urwa 12-10-2014 07:07 PM

Re: ،رانا ثناءاللہ کے کردار سے متعلق تہلکہ خی
 
thanks for sharing

(‘“*JiĢäR*”’) 12-12-2014 08:20 AM

Re: ،رانا ثناءاللہ کے کردار سے متعلق تہلکہ خی
 
Nice sharing

Shafqat Rasool 12-18-2014 08:08 PM

Re: ،رانا ثناءاللہ کے کردار سے متعلق تہلکہ خی
 
Rana Sana Ullah to boht hi mazloom hai aisy mazloon ka es dunya mein kia kam

Shafqat Rasool 12-18-2014 08:09 PM

Re: ،رانا ثناءاللہ کے کردار سے متعلق تہلکہ خی
 
Es ko wahi pay hona chaheay jahan say aaya hai

Shafqat Rasool 12-18-2014 08:09 PM

Re: ،رانا ثناءاللہ کے کردار سے متعلق تہلکہ خی
 
Intehai chawl bnda hai yh rana

Shafqat Rasool 12-18-2014 08:10 PM

Re: ،رانا ثناءاللہ کے کردار سے متعلق تہلکہ خی
 
Us din mera dil kr rha tha k es yh mery samny aay aur mein esko qatal kr du

Shafqat Rasool 12-18-2014 08:11 PM

Re: ،رانا ثناءاللہ کے کردار سے متعلق تہلکہ خی
 
kash yh peda hi na hwa hota


All times are GMT +5. The time now is 07:55 AM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.