MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Quotes (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=60)
-   -   صرف الله پاک کی ذات کے محتاج ہیں (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=117176)

Rania 11-29-2014 02:18 AM

صرف الله پاک کی ذات کے محتاج ہیں
 
میرے دل میں اچانک یہ خیال آیا کہ دنیا کی ہر بڑی سے بڑی نعمت ہمیں الله پاک نے نوازی ہے.تو میں نے بیٹھے بیٹھے گہرے سانس لینے شروع کر دیئے ،کیوں نہ لیتی یہ سانس، یہ میرے الله پاک نے مجھے مفت میں عطا کیے ہیں ، یہ ہوا ، پانی ، ، بارش، بادل ، زمین و آسمان ، زندگی ، غرض یہ کہ بڑی نعمت سے لے کر چھوٹی نعمتوں تک ہم صرف الله پاک کی ذات کے محتاج ہیں ، میں سوچ رہی تھی، کہ اگر ہماری سانس ، دن رات ، رزق ، زندگی موت کی نگرانی بھی کسی انسان کو سونپی جاتی ، تو نہ ہمیں سانس مفت مل پاتی نہ زندگی، دن تب نکلتا ، جب ہم اس کا کرایا یا ٹیکس ادا کر سکتے، بارش تب برستی جب ہمارے پاس اس بارش کی قیمت چکانے کے لئے پیسہ ہوتا، ہمارے پیروں تلے زمین کھینچ لی جاتی .ہم تکلیف سے تڑپتے رہتے پر ہمیں موت نصیب نہ ہوتی ، کیوں کے موت کے لئے بھی اس ظالم انسان نے کوئی قیمت ضرور رکھی ہوتی.غرض یہ کہ ہر انسان ترستا ان نعمتوں کو ، کہ جیسے آج پاکستانی انسان پانی، بجلی، اور سہولیات و ضروریات زندگی کو ترس رہا ہے، پھر بھی انسان اپنے الله کی طرف لو لگانے کی بجائے اس دنیا اور دنیا داری کی طرف راغب ہے.کاش کے سوچ اور سمجھ بدل جائے .آمین

Flower~ 11-29-2014 09:30 AM

Re: صرف الله پاک کی ذات کے محتاج ہیں
 
aameen
Jazak allah

Aftab Afi 11-29-2014 10:57 AM

Re: صرف الله پاک کی ذات کے محتاج ہیں
 
Ameen Nice sharing

AYAZ 11-29-2014 11:44 AM

Re: صرف الله پاک کی ذات کے محتاج ہیں
 
Buhaat achi sharing hie thanks

Rania 11-29-2014 01:57 PM

Re: صرف الله پاک کی ذات کے محتاج ہیں
 
Thanks

(‘“*JiĢäR*”’) 12-01-2014 11:50 AM

Re: صرف الله پاک کی ذات کے محتاج ہیں
 
Very nice


All times are GMT +5. The time now is 02:27 AM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.