MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   General Discussion (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=11)
-   -   وقت کو استعمال کرنے کے مختلف انداز (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=117145)

Rania 11-26-2014 12:16 PM

وقت کو استعمال کرنے کے مختلف انداز
 
http://dunya.com.pk/news/special_fea...RA8nPH-uVv.jpg


یہ حقیقت ہے کہ آپ وقت کو محفوظ نہیں کر سکتے۔ آپ صرف وقت کو مختلف انداز میں استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ صرف اپنا وقت کم قدر کی حامل سرگرمیوں سے زیادہ قدر کی حامل سرگرمیوں کے لیے مختص کر سکتے ہیں۔ بجائے زیادہ کام کرنے کی کوشش کے آپ کو چند کام کرنے چاہئیں لیکن ان چند کاموں کی قدر انتہائی زیادہ ہو۔ زندگی کو آسان اور قابل فہم بنانے کا ایک اور طریق اپنی سرگرمیوں کو دوبارہ ترتیب دینا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ ایسے ذرائع تلاش کیجئے جس سے آپ غیر ضروری کاموں کو ختم کرکے کئی اہداف کی ایک مرتبہ ہی تکمیل کر سکتے ہیں۔ آپ اپنے کئی کام ایسے لوگوں کو کرنے کے لیے دے سکتے ہیں جو آپ جیسا کر سکیں۔ آپ اپنے کاروبار سے متعلق کام دوسرے اداروں سے بھی کروا سکتے ہیں۔ آپ تمام کم قدر سرگرمیاں جو آپ کا زیادہ وقت لیتی ہیں اور فائدہ کم دیتی ہیں ختم کر دیں۔ آپ ایسے ذرائع تلاش کیجئے جس سے کئی اہداف کو ایک ساتھ مکمل کیا جا سکے۔ ٭ اپنے وقت کا گھنٹوں کی شرح سے تعین کیجئے: زندگی کو پیچیدگیوں سے بچانے اور غیر پیچیدہ بنانے کا ایک بہترین طریق یہ ہے کہ آپ گھنٹے کی شرح کے لحاظ سے سوچئے۔ آپ ہر گھنٹے میں کتنا کماتے ہیں یا کتنا کمانا چاہتے ہیں؟ مثال کے طور پر اگر آپ سالانہ پچاس ہزار ڈالر کماتے ہیں تو اسے سال میں کام کئے جانے والے اوسط دو ہزار گھنٹوں پر تقسیم کریں۔ اس حساب کے مطابق آپ گھنٹے میں پچیس ڈالر کماتے ہیں۔ اگر اتنا کمانا آپ کا معاشی ہدف ہے تو کوئی بھی ایسا کام کرنے سے انکار کر دیں جس کی ادائیگی گھنٹے کی شرح سے پچیس ڈالر نہ ہو۔ ہر ایسا کام کرنے سے انکار کر دیں جو کوئی بھی پانچ یا دس ڈالر میں کر سکتا ہے۔ یہ اصول آپ کی زندگی کو تقریباً رات و رات آسان بنا سکتا ہے۔ کسی بھی ہدف پر کام شروع کرنے سے پہلے خود سے یہ سوال کیجئے۔ کیا ہوگا اگر آپ اس ہدف کو مکمل نہ کر پائیں؟ ایک اصول ہے کہ اگر کوئی کام فوری کرنا ضروری نہ ہو تو پھر دیر کر دیجئے اور اس کام کو مستقبل کے لیے موقوف کر دیں اور جو کام آپ کے لیے اہم ہے اس پر کام کیجئے۔ ٭پیشگی منصوبہ بندی کیجئے: آپ اپنی زندگی کو آسان بنانے کے لیے اپنے وقت اور سرگرمیوں کی پیشگی منصوبہ بندی کیجئے۔ آپ کو چاہیے کہ آپ ہر مہینے پیشگی منصوبہ بندی کیجئے۔ ہر ہفتے کی پیشگی منصوبہ بندی کیجئے۔ پہلے ہفتہ وار منصوبہ بندی کو ترجیح دیجیے۔ اس کے علاوہ اپنے ہر دن کی بھی منصوبہ بندی کیجئے۔ روزانہ منصوبہ بندی کرنا انتہائی آسان ہے۔ ہر کام کے کرنے کا آغاز ایک فہرست بنا کر کیجئے۔ جو کام آپ کو اگلے دن کرنا ہے اس کی بھی فہرست بنایئے۔ اپنے اہداف کی فہرست کو ترجیحات کی بنیاد پر ترتیب دیجئے۔ فہرست نمبر'1' آپ کی سب سے اہم ترجیح ہوگی۔ فہرست نمبر'2' ہدف سے آغاز کریں اور اس کام کو کرنے کا خود کو پابند کر لیں۔ مصمم ارادہ کر لیں کہ آپ کام کو پوری قوت اور سو فیصد توجہ سے کریں گے کیونکہ یہ ہدف دوسرے کاموں کی نسبت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ اگر آپ کی توجہ ہٹ جاتی ہے تو اس کام کی طرف جتنی جلد ممکن ہو لوٹ آئیں۔ اپنی فہرست میں موجود تمام کام مکمل یکسوئی کے ساتھ نمٹائیں۔’’ایک وقت میں ایک کام‘‘ یہی وہ اصول ہے جو آپ کی زندگی سادہ اور آرام دہ اور آپ کی سرگرمیوں کو نتائج خیز بنا سکتا ہے۔ (برائن ٹریسی کی کتاب’’مسائل حل کرنے کے 21اصول‘‘ سے ماخوذ)

pakeeza 11-26-2014 06:23 PM

Re: وقت کو استعمال کرنے کے مختلف انداز
 
thnksssssss for shaarinG

Cute Anam 11-26-2014 09:23 PM

Re: وقت کو استعمال کرنے کے مختلف انداز
 
nice sahring ..

zaaru butt 11-26-2014 10:22 PM

Re: وقت کو استعمال کرنے کے مختلف انداز
 
Good...

zaaru butt 11-26-2014 10:22 PM

Re: وقت کو استعمال کرنے کے مختلف انداز
 
Thanks for the kind information....

Princess Urwa 11-27-2014 05:44 AM

Re: وقت کو استعمال کرنے کے مختلف انداز
 
Thanks For SharinG

Flower~ 11-27-2014 09:21 AM

Re: وقت کو استعمال کرنے کے مختلف انداز
 
nice sharing

Rania 11-27-2014 01:30 PM

Re: وقت کو استعمال کرنے کے مختلف انداز
 
Thanks

nazeer1 11-27-2014 05:17 PM

Re: وقت کو استعمال کرنے کے مختلف انداز
 
Very nice rania dear

(‘“*JiĢäR*”’) 12-01-2014 11:45 AM

Re: وقت کو استعمال کرنے کے مختلف انداز
 
Very nice


All times are GMT +5. The time now is 04:29 AM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.