MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   General Discussion (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=11)
-   -   فوج بیجی آئل ریفائنری تک پہنچ گئی (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=117057)

karwanpak 11-19-2014 01:55 PM

فوج بیجی آئل ریفائنری تک پہنچ گئی
 
بغداد (آن لائن)عراق میں سرکاری فوج بیجی میں دولتِ اسلامیہ کے جنگجوؤں کو پسپا کرنے کے بعد تیل صاف کرنے کے سب سے بڑے کارخانے تک پہنچ گئی۔

عراقی جنرل عبدالوہاب نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ یہ لمحہ عراق کے تیل کے کارخانے کو آزاد کراونے کے لئے کلیدی ہو سکتا ہے۔

خیال رہے کہ عراق کے تیل صاف کرنے کے سب سے بڑے کارخانے پر گذشتہ پانچ مہینوں سے دولتِ اسلامیہ قبضہ کر رکھا ہے۔

تیل صاف کرنے کے کارخانے بیجی کی حفاظتی فورس کے پولیس کرنل صالح جابر نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ عراق کی انسدادِ دہشت گردی کی فورس منگل کو بیجی میں داخل ہوئی۔

Rania 11-22-2014 10:24 AM

Re: فوج بیجی آئل ریفائنری تک پہنچ گئی
 
Thanks for sharing


All times are GMT +5. The time now is 09:36 PM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.