![]() |
ہم پتنگ بازی کو کھیل مانتے ہیں
ہم پتنگ بازی کو کھیل مانتے ہیں کیونکہ بقول یوسفی جہاں کھیل میں دماغ پر زور پڑا تو وہ کھیل نہیں رہتا کام بن جاتا ہے. 1پتنگ بازی میں جو بوجھ دماغ پر پڑتاہے، اس کھیل میں بندے کو کوٹھے پر جانا پڑتا ہے اور ہم کوٹھے پر آنے جانے کو اچھا نہیں سمجھتے ..... ہم نے ایک پتنگ باز سے پوچھا ۔"پیچ لڑانے سے فائدہ.....؟" کہا۔ "کلائی مضبوط ہوتی ہے۔" پوچھا۔ "مضبوط کلائی کا فائدہ......؟" کہا ۔ "پیچ لڑانے میں آسانی ہوتی ہے۔" پیچ سیاست کی طرح پر پیچ ہوتے ہیں مگر پتنگ بازی اور سیاست میں یہ فرق ہے کہ ہمارے ہاں اول الذکر کے لئے ڈور اور آخر الذکر کے لئے بیک ڈور کی ضرورت پڑتی ہے ۔ امریکہ اور روس نے خلائی جہازوں کے ذریعے آسمانوں پر پہنچنے کی کوشش کی جبکہ ہم نے پتنگ بازی میں اتنی ترقی کر لی ہے کہ ہر سال بذریعہ "پتنگ"کئی لوگ خدا کے پاس پہنچ جاتے ہیں۔ ڈاکٹر یونس بٹ |
Re: ہم پتنگ بازی کو کھیل مانتے ہیں
Thanks for sharing
|
Re: ہم پتنگ بازی کو کھیل مانتے ہیں
Bilkul Sahi kaha Very nice Sharing
|
All times are GMT +5. The time now is 10:52 AM. |
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.