![]() |
مغربی ہتھیار ملنے والے ہیں
کیف(آن لائن) یوکرائن کے وزیر دفاع ولیری ہلیتے نے کہا ہے کہ مغرب کی طرف سے روانہ ہونے والے ہتھیار ملک کو موصول ہونے والے ہیں تا کہ روس نواز باغیوں سے نمٹنے میں مدد مل سکے۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ 10 روز قبل ہونے والے نیٹو سربراہ اجلاس میں ہتھیاروں کی ترسیل پر اتفاق کیا گیا جسے صیغہ راز میں رکھا گیا تھا۔ ہیتلے نے ہتھیار فراہم کرنیو الے ملکوں کے نام ظاہر کرنے سے انکار کیا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اِس اسلحے میں میزائل دفاع کا نظام شامل ہے۔ دریں اثنا یوکرائن کے مشرق میں لڑائی جاری رہی جس سے ایک ہی روز قبل باغیوں کے زیر تسلط دونیسک کے گڑھ سے بیرونی علاقے میں حکومتی کنٹرول والے ہوائی اڈے پر شدید لڑائی جاری رہی۔ For more detail visit this link |
All times are GMT +5. The time now is 06:21 AM. |
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.