MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Urdu Literature (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=112)
-   -   انجینئرز کے متعلق دل چسپ حقائق (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=116295)

bint-e-masroor 09-08-2014 10:09 AM

انجینئرز کے متعلق دل چسپ حقائق
 
انجینئرز کے متعلق دل چسپ حقائق
انجینئرز کے مطابق دنیا کا ہر کورس آسان ہے سوائے انجینرنگ کے۔
صبح نو بج کر پچیس منٹ پر اٹھ کر محض پانچ منٹ میں ساڑھے نو کلاس پہنچنے کی طاقت بھی صرف انجینئر ہی رکھتا ہے۔
ٹی شرٹ اور جینز انجینئرز کا قومی لباس ہے اور میگی (نوڈلز) ان کا پسندیدہ کھانا ہے۔
ایک عام انسان ٹوٹی ہوئی چیزوں کو جوڑتا ہے لیکن ایک انجینئر پہلے چیز کو توڑے گا پھر چھوڑے گا۔۔
ایک انجینئر کار بنا سکتا ہے، اسپیس شپ بنا سکتا ہے حتی کہ ٹائم مشین بھی بنا سکتا ہے بس اگر نہیں بنا سکتا تو کسی لڑکی کے ساتھ اچھا ریلشن شپ ۔
انجینئر کو سونے یا پٹرول کی قیمتوں کی پرواہ نہیں ہوتی چاہے روز بڑھ جائیں لیکن گولڈ لیف سگریٹ کی ڈبی پیچھے تین روپے بھی بڑھ جائیں تو یہ کافی اہم مسئلہ ہے۔۔۔
مسائل حل کرنے میں انجینئر کو مزہ آتا ہے۔۔حتی کہ اگر کوئی مسئلہ نہیں بھی ہے، یہ مسئلہ پیدا کریں گے پھر اسے حل کرنا شروع کر دیں گے۔۔۔
ارے واہ! کیا آپ کاپر (cu) سے بنی ہیں
یا پھر ٹیلیریم (te) سے بنی ہیں؟
کیوں کہ مجھے آپ کیوٹ کیوٹ (cute) لگ رہی ہیں۔۔۔
اس انداز میں فلرٹ بھی صرف انجینئر ہی کر سکتا ہے۔۔
ایک انجینئر کے لیے اس سے برے حالات کیا ہو سکتے ہیں کہ ٹیچر کلاس تو لے لیکن حاضری نہ لگائے۔۔(حاضری نہیں لگی تو کلاس میں آنا ہی کیوں تھا؟)
انجینئر صرف ایک رات میں اپنا سلیبس بھی پورا ختم کر سکتا ہے۔۔
ایک انجینئر کو کچھ نہیں پتا ہوتا، اور یہ صرف انجینئر ہی جانتا ہے۔
انجینئر کبھی رات کو نہیں سوئے گا اور نا ہی صبح جلدی نہیں اٹھے گا۔
ایک انجینئر اپنے والدین کے سامنے دنیا کا سب سے معصوم انسان بھی بن کر دکھا سکتا ہے۔۔
کبھی کسی انجینئر کے ساتھ بحث نہ کریں، کیوں کہ انجینئر کے ساتھ بحث کرنا ایسے ہی ہے جیسے اپنے گال پر بیٹھے مچھر کو مارنا،آپ مچھر مارنے میں کامیاب ہوں یا نہ ہوں لیکن اپنے گال پر تھپڑ ضرور مار بیٹھیں گے۔
انجینئرز کے لیپ ٹاپ میں ہمیشہ ایک خفیہ فولڈر ہوتا ہے۔۔


All times are GMT +5. The time now is 02:45 AM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.