![]() |
محبت ابر کی صورت
محبت ابر کی صورت دلوں کی سر زمیں پہ گھر کے آتی ہے اور برستی ہے چمن کا ذرہ زرہ جھومتا ہے مسکراتا ہے ازل کی بے نمو مٹی میں سبزہ سر اُٹھاتا ہے محبت اُن کو بھی آباد اور شاداب کرتی ہے جو دل ہیں قبر کی صورت محبت ابر کی صورت محبت آگ کی صورت بجھے سینوں میں جلتی ہے تودل بیدار ہوتے ہیں محبت کی تپش میں کچھ عجب اسرار ہوتے ہیں کہ جتنا یہ بھڑکتی ہے عروسِ جاں مہکتی ہے دلوں کے ساحلوں پہ جمع ہوتی اور بکھرتی ہے محبت جھاگ کی صورت محبت آگ کی صورت محبت خواب کی صورت نگاہوں میں اُترتی ہے کسی مہتاب کی صورت ستارے آرزو کے اس طرح سے جگمگاتے ہیں کہ پہچانی نہیں جاتی دلِ بے تاب کی صورت محبت کے شجر پرخواب کے پنچھی اُترتے ہیں تو شاخیں جاگ اُٹھتی ہیں تھکے ہارے ستارے جب زمیں سے بات کرتے ہیں تو کب کی منتظر آنکھوں میں شمعیں جاگ اُٹھتی ہیں محبت ان میں جلتی ہے چراغِ آب کی صورت محبت خواب کی صورت |
Re: محبت ابر کی صورت
gr8 sharing
|
Re: محبت ابر کی صورت
Mohabbat tumhari soorat ... Mohabbat meri soorat ...
Bohat bohat khobsorat sharing ... |
Re: محبت ابر کی صورت
Very nice
|
Re: محبت ابر کی صورت
,,:bu:
|
Re: محبت ابر کی صورت
Bery Great Sharing :)
|
All times are GMT +5. The time now is 08:24 PM. |
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.