![]() |
پرانی کار کے فوائد اور نئی کار کے نقصانات پ
ایک صاحب پرانی کار کے فوائد اور نئی کار کے نقصانات پر روشنی ڈالتے ہوئے بولے کار جب بھی خریدیں پرانی ہی خریدی ۔ اولڈ از گولڈ پرانی کار کی تو بات ہی کچھ اور ہے ۔ کیا اچھی شے ہوتی ہے ، نہ کسی کا جی للچائے ۔ نہ کوئی نظرِ بد ڈالے ۔ نہ کوئی ہاتھ لگائے ۔ ایک شیشہ نہیں چڑھتا نہ چڑھے کوئی بات نہیں ۔ کوئی پتھر سے لکیر کھینچتا ہوا چلا گیا تو کیا ہوا ۔ کسی نے کیل سے اپنا اسمِ گرامی جلی حروف میں لکھ ڈالا اچھا کیا برا نہ کیا ۔ باہر کھڑی ہے کھڑی رہے ۔ کون لے جائے گا کسی کی مت تو نہیں ماری گئی ۔ جہاں جی چاہے لے جاؤ جتنی دیر چاہے کھڑی کرو ۔ اطمینان سے اپنا کام کرو ۔ جب بھی لوٹ کر آؤ وہیں ملتی ہے ۔ جہاں کھڑا کرتے ہیں ۔ چور اچکے بھلا کیوں لفٹ دینے لگے ایسی کار کو ۔ باڈی اتنی مضبوط ہے کہ برسوں سروس نہ کرائیں ۔ نہ گلے سڑے ۔ جتنا چاہیں لوڈ اٹھوائیں ۔ سیمنٹ کی بوریاں ، اینٹیں ، کاٹھ کباڑ ۔ جو چاہیں ڈگی میں بھر کر لائیں جتنی چاہے سواریاں بٹھائیں ۔ کیا مجال جو سسپنشن چوں بھی کر جائے ۔ کھمبے سے ٹکرا جائے کھمبا گر جائے گا ، ک ار کا بال بھی بیکا نہ ہوگا ۔ اک ذرا سا ڈینٹ پڑ گیا تو پڑ گیا ۔ چھوٹی کار والے تو خود ہی احتراماً ایک طرف ہو جاتے ہیں جیسے کسی سربراہ کی کار ہو ۔ واللہ بات ہی کچھ اور ہے پرانی کار کی ۔ پریشان بھی زیادہ نہیں کرتی ۔ پٹرول بھی کم کھاتی ہے ۔ اکثر دھکے جو لگواتی ہے ۔ دھکے لگوانا کوئی عیب نہیں اس میں کچھ فوائد مضمر ہیں ۔ گھر کے بیشتر افراد کی صحت ٹھیک رہتی ہے ۔ اسی بہانے کچھ ورزش ہو جاتی ہے ۔ ورنہ اس مشینی دور مین وقت کہاں ملتا ہے ان کاموں کے لیے ۔ دل کے مریضوں کی تشخیص میں مدد دیتی ہے ۔ انجائنا کا مریض ذرا دھکا لگا کر تو دیکھے فوراً پکڑا جائے گا ۔ کتنا خوش نصیب ہوتا ہے پرانی کار والا ۔ کیسی پر سکون زندگی گذارتا ہے ۔ کیسے مزے سے سوتا ہے دنیا و ما فیہا سے بے خبر ہو کر ۔ نہ گیراج کی ضرورت محسوس کرتا ہے نہ چوکیدار کی ۔ گلی میں کھڑی کرتا ہے اور بے فکر ہو جاتا ہے ۔ |
Re: پرانی کار کے فوائد اور نئی کار کے نقصانات پ
sub kuch to car may sahi hai lakin paher bhi padial chalay to bathar hai :addab:
|
All times are GMT +5. The time now is 07:46 AM. |
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.