![]() |
کالا یا سفید؟؟؟
ایک ٹی وی اینکر نے ایک چرواہے سے پوچھا آپ اپنے بکرے کو کیا کھلاتے ہو؟ چرواہے نے پوچھا: کس کو کالے کو یا سفید کو؟ اینکر: کالے کو۔۔ چرواہا: گھاس اینکر: اور سفید کو؟ چرواہا: اس کو بھی گھاس۔۔ اینکر: اچھا انہیں باندھتے کدھر ہو؟ چرواہا: کسے؟ کالے کو یا سفید کو؟ اینکر: کالے کو۔۔ چرواہا: بڑے کمرے میں اینکر: اور سفید کو؟ چرواہا: اسے بھی بڑے کمرے میں۔۔ اینکر: اور نہلاتے کیسے ہو؟ چرواہا: کالے کو یا سفید کو؟ اینکر: سفید کو۔۔ چرواہا: پانی سے اینکر: اور کالے کو؟ چرواہا: اسے بھی پانی سے۔۔ اینکر کو غصہ آگیا اور بولا: بے وقوف انسان جب دونوں کے ساتھ ایک جیسا کرتا ہے تو بار بار مجھ سے یہ کیوں پوچھتا ہے کہ کالے کو یا سفید کو؟؟ چرواہا: کیوں کہ سفید بکرا میرا ہے۔۔ اینکر: اور کالا؟؟ چرواہا: وہ بھی میرا ہے۔۔ |
All times are GMT +5. The time now is 05:38 AM. |
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.