![]() |
افغانستان:پاکستانیوں سمیت29 جنگجو ہلاک،طا
کابل (کاروان ڈیسک) افغان سکیورٹی فورسز نے مشرقی صوبہ غزنی میں آپریشن کے دوران 14 پاکستانیوں سمیت 29 طالبان جنگجوﺅں کو ہلاک کر دیا۔ ادھر افغان طالبان نے افغانستان میں موجود غیرملکی فورسز کے خلاف حملے تیز کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسم بہار کے آخری سالانہ حملے آئندہ ہفتے پیر سے شروع کر دئیے جائیں گے، جس میں افغان مترجمین، حکومتی اہلکاروں اور سیاستدانوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔
افغان نیشنل آرمی کے ترجمان نضیف اللہ سلطانی نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع گیلن میں کئے گئے آپریشن میں 29 طالبان مارے گئے ہیں جبکہ 35 زخمی ہوئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والوں میں 14پاکستانی طالبان جنگجو بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب جنوبی صوبہ قندھار میں سکیورٹی فورسز نے 6 خود کش حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا۔ ادھر غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان جنگجوﺅں کا کہنا ہے کہ حملوں کے ذریعے ملک سے ”کافروں کی گندگی“ صاف کی جائے گی۔ طالبان کا کہنا ہے کہ دسمبر میں غیر ملکی فوجوں کے انخلاء کے بعد امریکہ کی قیادت میں باقی بچنے والی غیر ملکی افواج کےخلاف بھی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ Source news > http://www.karwanonline.pk/news/1933...n-afghanistan/ |
All times are GMT +5. The time now is 02:14 PM. |
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.