![]() |
کراچی: تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام
کراچی (آن لائن) کراچی کے علاقے کیماڑی آئل ٹرمینل پر ٹینکر میں نصب بم کو ناکارہ بنا کر شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔
کیماڑی آئل ٹرمینل پر ایک آئل ٹینکر نمبر ٹی ایل ایچ 281 باری آنے پر تیل بھرنے کے لئے ٹرمینل میں داخل ہونے والا تھا کہ کلینر کی نظر بم پر پڑی۔ اس نے جیکسن تھانے کے چوکی انچارج کو فوری اطلاع دی جس پر بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرلیا گیا۔اس دوران پولیس اور رینجرز کی نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور حصار قائم کر کے لوگوں کی آمد و رفت پر پابندی لگا دی۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر بہت ہمت اور بہادری سے بم کو ٹینکر سے نکالا اور قریب میں بم کو بوریوں سے ڈھانپنے کے بعد اسے دھماکے سے اڑا کر ناکارہ بنا کر شہر کو بڑی تخریب کاری سے بچا لیا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق بم ایک کلو وزنی تھا جس میں 800 گرام بارودی مواد اور بڑی تعدد میں بال بیرنگ تھے۔ بم کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے منسلک کیا گیا تھا۔ For more detail visit http://www.karwanonline.pk/news/1929...d-terrer-plan/ |
Re: کراچی: تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام
Very Nice
|
All times are GMT +5. The time now is 12:15 AM. |
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.