MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   General Discussion (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=11)
-   -   عمران کے الزامات بے بنیاد: افتخار چوہدری (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=114206)

karwanpak 05-06-2014 05:05 PM

عمران کے الزامات بے بنیاد: افتخار چوہدری
 
اسلام آباد ( آن لائن) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے عمران خان کے لگائے ہوئے دھاندلی کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس کا انتخابات سے کوئی واسطہ نہیں ہوتا۔ ریٹرننگ الیکشن آفیسر کی تعیناتی کا کام چیف الیکشن کمشنر کا ہوتا ہے۔ جمہوریت کی بنیاد بہت مضبوط رکھی جا چکی ہے اسے اب کوئی خطرہ نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی ایف ایٹ کچہری میں سانحہ کے شہداء کے لئے ایک دعائیہ تقریب کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس نے کہا کہ انتخابات سے متعلق عمران خان کے دھاندلی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ لغو باتوں کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھتے۔ کسی بھی چیف جسٹس کا انتخابات سے کوئی واسطہ یا تعلق نہیں ہوتا۔ ریٹرننگ الیکشن آفیسر کی تعیناتی کا کام الیکشن کمیشن کے ذمہ ہوتا ہے اور وہی ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی بنیاد مضبوط رکھی جا چکی ہے اور جمہوریت کو اب کوئی خطرہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ اور اور دفاع دو اہم ادارے ہیں۔ ان کے درمیان تصادم کی کوئی بات نہیں کرنی چاہئے

Source news : ۔http://www.karwanonline.pk/news/1928...-are-baseless/

(‘“*JiĢäR*”’) 05-07-2014 09:48 AM

Re: عمران کے الزامات بے بنیاد: افتخار چوہدری
 
Very Nice

Rania 05-07-2014 06:35 PM

Re: عمران کے الزامات بے بنیاد: افتخار چوہدری
 
Thanks for sharing


All times are GMT +5. The time now is 11:38 AM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.