Rania |
04-29-2014 03:26 PM |
شکر کا زائد استعمال صرف موٹاپا ہی نہیں
نیویارک…این جی ٹی…کھانے میں شکر کا زیادہ استعمال صرف موٹاپے کا باعث ہی نہیں بنتا بلکہ پورے جسمانی نظام کو متا ثرکرسکتا ہے۔امریکی شہر Denver میں ہونے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ شکر میں پایا جانے والا اہم ترین جزوFructose نہ صرف موٹاپے کا باعث بنتا ہے بلکہ عارضہ قلب ، بلڈ پریشر اور ذیابطیس سمیت دیگر مہلک امراض کا سبب بھی بنتا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شکر کا زائد استعمال مکمل جسمانی نظام کو متاثر کرتا ہے جس سے مختلف بیماریاں جنم لیتی ہیں۔
|