![]() |
Twitter Ka New Profile Design
ٹوئٹر کا نیا پروفائل ڈیزائن اب تمام صارفین کے لیے دستیاب حال ہی میں متعارف کروایا جانے والا ٹوئٹر کا نیا پروفائل ڈیزائن، جو بہت حد تک فیس بک سے مشابہت رکھتا ہے اب تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ http://mobopk.com/images/newtwitterprofile.jpg جب آپ اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ لاگ ان کریں گے تو آپ کو فوری طور پر نئے ڈیزائن پر منتقل ہونے کی آپشن دکھائی جائے گی۔ Get it now کے بٹن پر کلک کرکے آپ یہ نیا ڈیزائن وقتی طور پر یا ہمیشہ کے لیے ایکٹیویٹ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو یہ آپشن ابھی دکھائی نہیں دے رہی تو اس لنک پر کلک کیجئے۔ ٹوئٹر کے اس انٹرفیس میں پروفائل اور کور تصاویر کا سائز بڑھا دیا گیا ہے اور اسکا لے آؤٹ کافی حد تک فیس بک سے مشابہ ہے۔ کور تصویر کے نیچے صارف کی ٹوئٹس، تصاویر اور ویڈیوز، فالورز اور فالونگ اور لسٹس کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔ اسی طرح جن ٹوئٹس کو زیادہ لوگ ’ری ٹوئیٹ‘یا فیورٹ قرار دیں گے وہ باقی ٹوئٹس کے مقابلے میں بڑی نظر آئیں گی۔ آپ کسی بھی ٹوئیٹ کو صفحہ کے شروع میں پن کرسکتے ہیں اور وہ ہمیشہ تمام ٹوئٹس کے اوپر نظر آئے گی۔ کسی بھی پروفائل کو دیکھتے ہوئے آپ صرف ٹوئٹس، تصاویر یا ویب سائیٹ لنکس کو فلٹر کرسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ ٹوئٹر کے اس نئے انٹرفیس کا اطلاق صرف پروفائل کے صفحہ پر ہوگا، جبکہ ہوم پیج پر ٹوئٹس پہلے کی طرح ہی نظر آئیں گی۔ |
Re: Twitter Ka New Profile Design
Thanks for nice sharing
|
Re: Twitter Ka New Profile Design
Hmm good to see new progress from twitter.
|
Re: Twitter Ka New Profile Design
:goodpost:
|
Re: Twitter Ka New Profile Design
Thanks
|
| All times are GMT +5. The time now is 05:16 AM. |
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.