![]() |
پولیس موبائل پر فائرنگ، بم دھماکہ، 9 ہلاک
پشاور،چارسدہ (کاروان ڈیسک) پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر کوہاٹ روڈ پر نامعلوم شرپسندوں کی پولیس وین پر فائرنگ سے 5 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید اور 2 شہری زخمی ہوگئے۔ چارسدہ کے تحصیل بازار میں پولیس وین پر بم دھماکہ میں کم از کم 3افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
بڈھ بیر پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ نامعلوم شرپسندوں نے اس پر فائرنگ کردی جس سے کچھ اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں چوکی انچارج سب انسپکٹر اسلم خان پشاور لا رہے تھے کہ اسی مقام پر تاک میں بیٹھے شرپسندوں نے دوبارہ فائرنگ کردی جس سے چوکی انچارج سمیت5 پولیس اہلکار اور قریب گزرنے والی ایمبولینس کا ڈرائیور موقع پر شہید اور دو شہری زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔ علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ واردات کے بعد کوہاٹ روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ چارسدہ کے تحصیل بازار میں پولیس وین پر بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 3افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحصیل بازار میں بم دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکہ پولیس وین میں ہوا۔ جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس وین میں دھماکے کے وقت 13 افراد سوار تھے۔ |
Re: پولیس موبائل پر فائرنگ، بم دھماکہ، 9 ہلاک
Very Nice
|
All times are GMT +5. The time now is 12:22 PM. |
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.