![]() |
جستجو کھوئے ہُوؤں کی عُمر بھر
جستجو کھوئے ہُوؤں کی عُمر بھر کرتے رہے چاند کے ہمراہ ہم ہر شب سفر کرتے رہے راستوں کا علم تھا ہم کو نہ سمتوں کی خبر شِہرِ نا معلوم کی چاہت مگر کرتے رہے ہم نے خود سے بھی چھپایا اور سارے شہر کو تیرے جانے کی خبر دیوار و دَر کرتے رہے وہ نہ آئے گا ہمیں معلوم تھا،اس شام بھی انتظار اس کا مگر کچھ سوچ کر،کرتے رہے آج آیا ہے ہمیں بھی اُن اُڑانوں کا خیال جن کو تیرے زعم میں ، بے بال و پر کرتے رہے |
Re: جستجو کھوئے ہُوؤں کی عُمر بھر
Very nice
|
Re: جستجو کھوئے ہُوؤں کی عُمر بھر
Thanks
|
Re: جستجو کھوئے ہُوؤں کی عُمر بھر
waoo Nie.......
|
Re: جستجو کھوئے ہُوؤں کی عُمر بھر
V Nice
|
All times are GMT +5. The time now is 10:59 PM. |
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.