MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   General Discussion (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=11)
-   -   نواز شریف اور آصف زرداری کی اہم ملاقات (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=113561)

karwanpak 04-17-2014 03:26 PM

نواز شریف اور آصف زرداری کی اہم ملاقات
 
اسلام آباد (کاروان ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں عسکری اور سیاسی قیادت کے درمیان تعلقات میں تناؤ اور تحفظ پاکستان آرڈیننس کے حوالے سے دیگر اہم امور پر بات کی گئی۔

وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ، سینیٹر رضا ربانی، مشیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی حامد زاہد اور طالبان سے مزاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے رکن فواد حسن فواد نے شرکت کی۔

ملاقات کے دوران وزیر اعظم نواز شریف اور آصف علی زرداری نو ملک کو درپیش مسائل، کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن، طالبان سے مذاکرات اور تحفظ پاکستان آرڈیننس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر 18 ویں ترمیم پر عملدرآمد کے حوالے سے سندھ حکومت کے تحفظات پر بھی بات کی گئی۔

وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے سابق صدر آصف زرداری کو معاشی حوالوں سے کئے گئے فیصلوں جبکہ زاہد حامد نے تحفظ پاکستان آرڈیننس سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی ۔

وفود کی سطح پر ملاقات کے بعد وزیر اعظم اور سابق صدر کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں عسکری اور سیاسی قیادت کے درمیان معاملات ، طالبان سے مذاکرات اور تحفظ پاکستان آرڈیننس سمیت دیگر امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

(‘“*JiĢäR*”’) 04-18-2014 11:18 AM

Re: نواز شریف اور آصف زرداری کی اہم ملاقات
 
Very nice


All times are GMT +5. The time now is 03:21 PM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.