MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   General Discussion (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=11)
-   -   مشرف کے معاونین کا بھی ٹرائل کیا جائے (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=113505)

karwanpak 04-16-2014 04:18 PM

مشرف کے معاونین کا بھی ٹرائل کیا جائے
 
اسلام آباد(آن لائن) پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس فیصل عرب نے کہا ہے کہ عدالت کا اختیار سماعت صرف اس کیس تک محدود ہے۔ مارچ 1956 سے مقدمات نہیں کھول سکتے۔ سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل نے ان کے معاونین کا ٹرائل کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

جسٹس فیصل عرب، جسٹس طاہرہ صفدر اور جسٹس یاورعلی خان پر مشتمل خصوصی عدالت سابق صدر کے خلاف غداری کیس کی سماعت منگل کے روز نیشنل لائبریری کی بجائے وفاقی شرعی عدالت میں کی۔ سماعت کے آغاز پر جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ عدالت پراسیکیوٹر کی تقرری سے متعلق درخواست کا فیصلہ 18 اپریل کو سنائے گی

بعد ازاں بیرسٹر فروغ نسیم نے پرویز مشرف کے معاونین کو بھی ٹرائل میں شامل کرنے کی درخواست پر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عالمی قوانین کی روشنی میں کسی الزام پر صرف ملزم کو نشانہ نہیں بنایا جاسکتا، آئین کے آرٹیکل 6 کا اطلاق 1956 سے ہوتا ہے جبکہ آرٹیکل 25 کے تحت تمام شہریوں کو مساوی حقوق کی بھی ضمانت دی گئی ہے، اس لئے ان تمام افراد کو بھی نوٹس جاری کرکے ٹرائل میں شامل کیا جائے جنہوں نے ان اقدامات پر عمل کرایا، 3 نومبر 2007 کو جاری کئے گئے نوٹی فکیشن میں ان افراد کا ذکر موجود ہے جن سے پرویز مشرف نے مشاورت کی۔ استغاثہ کی قانونی ذمہ داری ہے کہ وہ یہ ثابت کرے کہ نوٹی فکیشن میں درج ناموں کے بارے میں یہ ثابت کریں کہ یہ افراد 3نومبر کے اقدامات میں ملوث نہیں تھے

Rania 04-16-2014 05:09 PM

Re: مشرف کے معاونین کا بھی ٹرائل کیا جائے
 
Thanks for sharing

ikramjan 04-16-2014 05:17 PM

Re: مشرف کے معاونین کا بھی ٹرائل کیا جائے
 
pakistan ky tamam karupt logon ko hatm ker dana chahiya in logon ke waja sy hama hobsort mulk different problomes may gera howa hey....shame on this

(‘“*JiĢäR*”’) 04-18-2014 11:10 AM

Re: مشرف کے معاونین کا بھی ٹرائل کیا جائے
 
Very NIce


All times are GMT +5. The time now is 11:12 PM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.