MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Health & Care (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=28)
-   -   موٹاپا اور آپ کی صحت (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=113461)

Rania 04-15-2014 04:05 PM

موٹاپا اور آپ کی صحت
 
موٹاپا صرف زیادہ کھانے پینے سے نہیں بلکہ عادات و مشغلے کے باعث بھی ہمیں شکار بنالیتا ہے ۔ بظاہر بے ضرر مگر درحقیقت جسمانی وزن بڑھانے کی ذمے دار یہ عادات ہوسکتا ہے کہ آپ کو معلوم نہ ہو تو ایسی ہی چند مفید نکات درج ذیل ہیں۔



کولڈ ڈرنکس کا استعمال معمول بنالینا

کیا آپ روزانہ ایک یا 2 کین کولڈ ڈرنکس استعمال کئے بغیر نہیں رہ سکتے؟ اگر ہاں تو جان لیں کہ موٹاپا آپ سے زیادہ دور نہیں۔ مختلف تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ روزانہ ایک یا 2 کولڈ ڈرنکس کا استعمال موٹاپے کی رفتار کو 5 گنا تیز کردیتا ہے، جس کی وجہ ان مشروبات میں چینی کا زیادہ استعمال ہے، جو آپ کے اندر زیادہ کھانے کی خواہش بھی جگاتا ہے اور آپ معمول سے زیادہ کیلوریز لینے لگتے ہیں۔



بڑی پلیٹ کا استعمال

دوپہر ہو یا رات کھانے کے وقت آپ کے پلیٹ حجم بہت معنی رکھتا ہے، ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ بڑی پلیٹوں کو ترجیح دیتے ہیں وہ کھاتے بھی زیادہ ہیں، اور یہ جسمانی ضروریات سے بھی زیادہ ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں اضافی خوراک چربی بن کر جسم میں جمع ہو جاتی ہے اور توند نکل آتی ہے۔



رات کو دیر سے کھانا

اگر سونے سے قبل آپ کا پیٹ بھرا ہوا ہو تو نظام ہاضمہ صحیح کام نہیں کرپاتا، جو پیٹ کو بڑھانے کا سبب بنتا ہے، دیر سے کھانا اور بھرے پیٹ کے ساتھ سونا تیزابیت اور کھانا ہضم نہ ہونے جیسی شکایات کا سبب بنتا ہے۔



۔ غصے، اداسی یا مایوسی کے عالم میں کھانا

شدید جذباتی کیفیت کے دوران کھانے سے ذہنی حالت تو بہتر نہیں ہوتی، بلکہ یہ توند میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔



کم چربی والی غذاﺅں کا اکثر استعمال

اکثر افراد کا خیال ہے کہ زیادہ چربی والی غذا توند یا کمر بڑھانے کا سبب بنتی ہے، مگر حقیقت تو یہ ہے کہ چربی یا فیٹ آپ کیلئے بری نہیں، بلکہ بہت زیادہ کم چربی والی غذا ضرور موٹاپے کا سبب بن سکتی ہے، کیونکہ اس میں چینی کا استعمال بہت زیادہ ہوتا ہے، اور جتنی بھی چینی استعمال کریں گے پیٹ میں چربی بڑھنے کا امکان اتنا ہی زیادہ ہوگا۔



نیند کی کمی

بالغ افراد کو ہر رات 7 سے 9 گھنٹے نیند کی ضرورت ہوتی ہے، اور اگر آپ نیند کی کمی کا شکار ہوجائیں تو جسم میں ایک ہارمون کورٹیسول کی مقدار بڑھ جاتی ہے، جس کے باعث میٹھی چیزوں کی خواہش بھی زیادہ بڑھ جاتی ہے، تو نیند کی کمی درحقیقت آپ کو موٹاپے کی سرحد تک پہنچانے کا سبب بنتی ہے۔



اپنی غذا میں زیادہ پروٹین کا استعمال نہ کرنا

غذا میں پروٹین کی مقدار نظام ہاضمہ کو درست رکھتی ہے جبکہ کھانے کی خواہش کو بھی قابو میں رکھتی ہے، تو آپ قدرتی طور پر متوازن جسامت کے مالک رہتے ہیں، مگر اس کے برعکس ہو تو نتیجہ صاف ظاہر ہے یعنی توند۔

pakeeza 04-15-2014 09:42 PM

Re: موٹاپا اور آپ کی صحت
 
nice sharing

(‘“*JiĢäR*”’) 04-16-2014 12:30 PM

Re: موٹاپا اور آپ کی صحت
 
Nice Sharign

Rania 04-17-2014 02:26 PM

Re: موٹاپا اور آپ کی صحت
 
Thanks


All times are GMT +5. The time now is 12:17 AM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.