MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Computer and Information Technology (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=50)
-   -   Ghair Zarori Tool Bar Sy NijaT Hasil Krein (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=113395)

(‘“*JiĢäR*”’) 04-14-2014 12:27 PM

Ghair Zarori Tool Bar Sy NijaT Hasil Krein
 
براؤزر میں انسٹال غیر ضروری ٹول بارز سے نجات حاصل کریں

http://mobopk.com/images/toolbarcleaner.jpg

ہم نے اکثر نوٹ کیا ہے جو لوگ کمپیوٹر کی زیادہ سمجھ بوجھ نہیں رکھتے ان کے براؤزر میں ٹول بارز ضرور موجود ہوتی ہیں۔ بلکہ اب تو کئی سافٹ ویئر انسٹال کرتے ہوئے مجبوراً ٹول بار بھی انسٹال کرنا پڑتی ہے۔ اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ براؤزر کھولنے میں بہت وقت لیتا ہے اور ہمیں لگتا ہے کہ ہمارے سسٹم کی کارکردگی کم ہوتی جا رہی ہے۔
اس کے علاوہ براؤزر میں کئی غیر ضروری ایکسٹینشن بھی انسٹال ہو جاتے ہیں۔ ان سب چیزوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے ’’ٹول بار کلینر‘‘ موجود ہے۔ اس سافٹ ویئر کے ذریعے آپ جان سکتے ہیں کہ آپ کے براؤزر میں کون کون سی ٹول بارز اور پلگ انز موجود ہیں۔ ان غیر ضروری ٹول بارز اور پلگ انز کو اس سافٹ ویئر کی مدد سے آپ صرف ایک کلک سے فوراً ختم بھی کر سکتے ہیں۔

یقیناً آپ نے ایک انتہائی ڈھیٹ ٹول بار ’’آسک ٹول بار‘‘ کے بارے میں سنا ہو گا۔ اس ٹول کو اَن انسٹال کرنا مشکل ہوتا ہے۔ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس ٹول بار میں خاص طور پر آسک ٹول بار سے نمٹنے کا فیچر شامل کیا گیا ہے۔

ٹول بار کلینر نامی یہ سافٹ ویئر ٹول بارز سمیت 1,000,000 غیر ضروری سافٹ ویئرز کو باآسانی صاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

لائسنس: فری ویئر
آپریٹنگ سسٹم: ونڈوز ایکس، وستا، ونڈوز 7

2 mb فائل سائز:

ڈاؤن لوڈ کریں

ڈیویلپرز کی ویب سائٹ وزٹ کریں


http://mobopk.com/images/toolbarcleaner.gif

Akash 04-14-2014 12:58 PM

Re: Ghair Zarori Tool Bar Sy NijaT Hasil Krein
 
Very Nice Thnx For this Helpfull sharing

(‘“*JiĢäR*”’) 04-16-2014 12:57 PM

Re: Ghair Zarori Tool Bar Sy NijaT Hasil Krein
 
Thanks


All times are GMT +5. The time now is 05:47 AM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.