![]() |
فلسطین سخت فیصلہ کرے:اوباما
واشنگٹن(آن لائن)امریکی صدربا راک اوباما نے فلسطینی صدر محمود عباس پر زوردیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ امن کے لئے سخت فیصلے کریں اور خطرات مول لیں۔
وہ وائٹ ہاؤس، واشنگٹن میں فلسطینی صدر سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ امریکہ کی ثالثی میں اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان جاری مذاکرات میں آیندہ ہفتوں میں پیش رفت ہوگی۔ ملاقات میں محمود عباس نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ مزید فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے لئے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پر دباؤ ڈالے۔ بعد میں اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ہم اس امر کے بدستور قائل ہیں کہ موقع موجود ہے۔ ان کا اشارہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان جاری مذاکرات میں ممکنہ پیش رفت کی جانب تھا |
Re: فلسطین سخت فیصلہ کرے:اوباما
thanxx for sharing
|
Re: فلسطین سخت فیصلہ کرے:اوباما
Very Nice info
|
All times are GMT +5. The time now is 09:28 AM. |
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.