MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Miscellaneous/Mix Poetry (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=129)
-   -   میری زندگی تو فراق ہے، وہ ازل سے دل میں مکیں & (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=112145)

pakeeza 03-14-2014 06:02 PM

میری زندگی تو فراق ہے، وہ ازل سے دل میں مکیں &
 
http://dl10.glitter-graphics.net/pub...ifb7ap7b52.gif



میری زندگی تو فراق ہے، وہ ازل سے دل میں مکیں سہی
وہ نگاہِ شوق سے دور ہیں، رگِ جاں سے لاکھ قریں سہی

ہمیں جان دینی ہے ایک دن، وہ کسی طرح ہو کہیں سہی
ہمیں آپ کھینچئے وار پر، جو نہیں کوئی تو ہمیں سہی



سرِ طور ہو سرِ حشر ہو، ہمیں انتظار قبول ہے
وہ کبھی ملیں، وہ کہیں ملیں، وہ کبھی سہی وہ کہیں سہی

نہ ہو ان پہ میرا جو بس نہیں، کہ یہ عاشقی ہے ہوس نہیں
میں انھی کا تھا میں انھی کا ہوں،وہ میرے نہیں تو نہیں سہی


مجھے بیٹھنے کی جگہ ملے، میری آرزو کا بھرم رہے
تیری انجمن میں اگر نہیں، تیری اجنمن کا قریں سہی

تیرا در تو ہمکو نہ مل سکا، تیری رہگزر کی زمیں سہی
ہمیں سجدہ کرنے سے کام ہے، جو وہاں نہیں تو یہیں سہی


میری زندگی کا نصیب ہے، نہیں دور مجھ سے قریب ہے
مجھے اسکا غم تو نصیب ہے، وہ اگر نہیں تو نہیں سہی

جو ہو فیصلہ وہ سنائیے، اسے حشر پہ نہ اٹھایئے
جو کریں گے آپ ستم وہاں وہ ابھی سہی، وہ یہیں سہی


اسے دیکھنے کی جو لو لگی، تو نصیر دیکھ ہی لیں گے ہم
وہ ہزار آنکھ سے دور ہو، وہ ہزار پردہ نشیں سہی

Akash 03-14-2014 06:07 PM

Re: میری زندگی تو فراق ہے، وہ ازل سے دل میں مکی¬
 
Beautiful

Cute Anam 03-14-2014 11:44 PM

Re: میری زندگی تو فراق ہے، وہ ازل سے دل میں مکی¬
 
nice share ..

nehastar1 03-15-2014 07:11 AM

Re: میری زندگی تو فراق ہے، وہ ازل سے دل میں مکی¬
 
beautifulll

(‘“*JiĢäR*”’) 03-15-2014 08:56 AM

Re: میری زندگی تو فراق ہے، وہ ازل سے دل میں مکی¬
 
Very Nice

pakeeza 03-16-2014 03:13 PM

Re: میری زندگی تو فراق ہے، وہ ازل سے دل میں مکی¬
 
thnksssssssss


All times are GMT +5. The time now is 04:30 AM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.