MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Urdu Literature (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=112)
-   -   اقتباس: نبیلہ عزیز کر ناول “جنت دو قدم” سے) (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=111259)

Shizuka 02-12-2014 06:07 AM

اقتباس: نبیلہ عزیز کر ناول “جنت دو قدم” سے)
 
حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ کا قول ہے

نفس زرد کتا ہے! اور جب کتا بے لگام اور منہ زور ہو جاتا ہے تو وہ اپنے پرائے کی، اچھائی برائی کی اور گناہ ثواب کی تمیز بھول جاتا ہے وہ یہ نہیں دیکھتا کہ کس پہ بھونک رہا ہے؟ کس کو کاٹ رہا ہے؟ اور کیا کر رہا ہے؟ کیونکہ وہ ہر احساس سے بے بہرہ اور اندھا ہوچکا ہوتا ہے اور اپنے ساتھ ساتھ اس آدمی کو بھی اندھا کر ڈالتا ہے جو اسے اپنے جسم کے اندر اور اپنے جزبات کے اندر پرورش دیتا ہے اور سب سے نقصان بھی اسی آدمی کا ہوتا ہے۔

جب یہ زرد کتا اپنی ہوس، اپنی آگ، اپنی بھوک مٹا لیتا ہے تو پھر اک لمبی اور گہری نیند سو جاتا ہے لیکن یہ لمبی اور گہری نیند سونے سے پہلے انسان کے ضمیر کی آنکھ کو جگا دیتا ہے وہ آنکھ جس میں ایسی بصیرت ہوتی ہے کہ پوری دنیا کی نظریں خود پہ محسوس ہونے لگتی ہیں ہر آنکھ ہمیں کھوجتی نظر آتی ہے اپنا آپ بُرا اور غلیظ لگنے لگتا ہے اپنے وجود سے گھن آنے لگتی ہے اپنے ذات “داغ شدہ” محسوس ہوتی ہے۔

تاریکیوں کے سوا کچھ دکھائی نہیں دیتا، کہیں سکون نہیں ملتا اور تب انسان کچھ بھی نہیں کر سکتا نہ اس زرد کتے کا کچھ بگاڑ سکتا ہے اور نہ ہی اپنے ضمیر کی آنکھ بند کر سکتا ہے شاہد اس لئے کہ آنکھ ایک (بار بند ہو) جائے تو پھر سمجھ لینا چاہئے کہ یا تو انسان مر گیا ہے ہا پھر ضمیر مر گیا ہے۔

(اقتباس: نبیلہ عزیز کر ناول “جنت دو قدم” سے)

(‘“*JiĢäR*”’) 02-12-2014 09:25 AM

Re: اقتباس: نبیلہ عزیز کر ناول “جنت دو قدم” سے)
 
Very Nice Sharing

Rania 02-12-2014 12:01 PM

Re: اقتباس: نبیلہ عزیز کر ناول “جنت دو قدم” سے)
 
Nice sharing

Golden Tears 02-12-2014 12:55 PM

Re: اقتباس: نبیلہ عزیز کر ناول “جنت دو قدم” سے)
 
very nice

eesha khan 02-12-2014 07:05 PM

Re: اقتباس: نبیلہ عزیز کر ناول “جنت دو قدم” سے)
 
beautiful


All times are GMT +5. The time now is 04:32 PM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.