![]() |
تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
وہ جو ہم میں تم میں قرار تھا ، تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو وہی یعنی وعدہ نباہ کا ، تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو وہ جو لطف مجھ پہ تھے پیش تر، وہ کرم کہ تھا میرے حال پر مجھے سب یاد ہے ذرا ذرا ، تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو کبھی بیٹھے جو سب میں روبرو ، تو اشاروں ہی میں گفتگو وہ بیان شوق کا برملا ، تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو ہوئے اتفاق سے گر بہم ، تو وفا جتانے کو دم بہ دم گلہ ملامتِ اقرباء ، تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو کوئی ایسی بات ہوئی اگر کہ تمہارے جی کو بری لگی تو بیاں سے پہلے ہی بھولنا ،تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو کبھی ہم میں تم میں بھی چاہ تھی ، کبھی ہم میں تم میں بھی راہ تھی کبھی ہم بھی تم بھی تھے آشنا ، تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو جسے آپ گنتے تھے آشنا ، جسے آپ کہتے تھے باوفا میں وہی ہوں مومنِ مبتلا ، تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو |
Re: تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
nicee jiii
|
Re: تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
it was a good song :)
|
Re: تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
wo ju hum me tum me ....buhat ala sis
|
Re: تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
Bht khoob sis
|
Re: تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
Bohat khoob...............very nice
|
Re: تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
good share
|
Re: تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
bht allaaaaaa
|
Re: تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
thnksssssss to All..........
|
Re: تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
very nice
|
| All times are GMT +5. The time now is 06:35 AM. |
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.