MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Computer and Information Technology (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=50)
-   -   پائریسی قانون، انٹرنیٹ استعمال میں کمی (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=10947)

-|A|- 04-03-2009 04:10 PM

پائریسی قانون، انٹرنیٹ استعمال میں کمی
 
پائریسی قانون، انٹرنیٹ استعمال میں کمی

http://www.bbc.co.uk/urdu/science/20...affic_zs.shtml
جس دن کوئی قانون لاگو ہوتا ہے تو انٹرنیٹ کے استعمال میں کمی دیکھی جاتی ہے‘

ایک رپورٹ کے مطابق سویڈن میں پائریسی کے نئے قانون کے نفاذ کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک میں ایک تہائی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

اس نئے قانون کے تحت کسی بھی فائل کے جملہ حقوق کا مالک شخص یا کمپنی عدالت کی مدد سے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں سے اس کے ان صارفین کی تفصیل طلب کر سکتی ہے جو فائلوں کے غیرقانونی تبادلے میں مصروف ہوں۔ سویڈن کے سرکاری شماریاتی ادارے کے اعدادوشمار کے مطابق ملک کی آٹھ فیصد آبادی اس قسم کے تبادلے میں شریک ہے۔ خیال رہے کہ فائل شیئرنگ کی مشہور ویب سائٹ ’پائریٹ بے‘ کا تعلق بھی سویڈن سے ہی ہے۔

یکم اپریل کو اس قانون کے نفاذ کے بعد سویڈش کمپنی نیٹ نوڈ کا کہنا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ کا استعمال ایک سو بیس گیگا بائٹ فی سیکنڈ سے کم ہو کر اسّی گیگا بائٹ فی سیکنڈ رہ گیا۔

تاہم بی بی سی سے بات کرتے ہوئے سویڈش پائریٹ پارٹی کے نائب چیئرمین کرسچیئن اینگسٹرام کا کہنا تھا کہ اس کمی کی وجہ یہ نیا قانون ہی ہے تاہم یہ کمی عارضی ہے۔ ان کے مطابق ’دیگر ممالک میں ہونے والے واقعات سے ظاہر ہے کہ جس دن کوئی قانون لاگو ہوتا ہے تو انٹرنیٹ کے استعمال میں کمی دیکھی جاتی ہے لیکن اس کے بعد اس میں اضافہ شروع ہو جاتا ہے‘۔

کرسچیئن کے مطابق اس کی وجہ یہ ہے کہ لوگوں کو یہ سمجھنے میں چند ہفتے لگتے ہیں کہ وہ کس طرح اپنے کمپیوٹر کی سکیورٹی میں ایسی تبدیلی کر سکتے ہیں جس کی مدد سے وہ گمنام طور پر فائلوں کا تبادلہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ نیا قانون نہ صرف انٹرنیٹ پر فائلوں کا تبادلہ کرنے والوں بلکہ سارے سویڈن کے لیے’تباہ کن‘ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’غیر قانونی فائل شیئرنگ سے نمٹنا اور قانون کا نفاذ پولیس کا کام ہے لیکن اب ہر نجی کمپنی کو یہ حق حاصل ہو گیا ہے کہ وہ شہریوں کے پیچھے لگ جائیں۔ معربی جمہوریتوں میں ایسا کیسے ہو سکتا ہے‘۔


safa 04-03-2009 04:54 PM

nice info.....

SHAYAN 04-05-2009 11:59 PM

Nyc in4

LAMS 07-27-2010 05:26 PM

Re: پائریسی قانون، انٹرنیٹ استعمال میں کمی
 
nice
thx for shairing

Dil Laghi 01-23-2011 08:40 PM

Re: پائریسی قانون، انٹرنیٹ استعمال میں کمی
 
really nice sharing

SiNiSteR 01-23-2011 10:23 PM

Re: پائریسی قانون، انٹرنیٹ استعمال میں کمی
 
Thanks for sharring

SiNiSteR 01-24-2011 10:01 AM

Re: پائریسی قانون، انٹرنیٹ استعمال میں کمی
 
thanks for sharringgg

SiNiSteR 01-24-2011 10:06 AM

Re: پائریسی قانون، انٹرنیٹ استعمال میں کمی
 
thanks for sharringgg

mari cahat 01-28-2011 12:34 PM

Re: پائریسی قانون، انٹرنیٹ استعمال میں کمی
 
thankss forr sharringg

soni shah 01-28-2011 04:20 PM

Re: پائریسی قانون، انٹرنیٹ استعمال میں کمی
 
nice... thx for sharing


All times are GMT +5. The time now is 11:26 PM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.