MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Say For Islam (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=18)
-   -   میٹھی چیز (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=109182)

PRINCE SHAAN 12-11-2013 08:18 AM

میٹھی چیز
 


میٹھی چیز



ایک دن امیر المومنین حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی' عنہ کھانا کھا رھے تھے کھانے کے بعد آپ کا دل کسی میٹھی چیز کھانے کو چاھا.. آپ نے اپنی زوجہ صاحبہ سے پوچھا.. " کیا کوئی میٹھی چیز نہیں ھے..? "
انہوں نے جواب دیا.. "بیت المال سے جو راشن آتا ھے اس میں میٹھی کوئی چیز نہیں ھوتی.."
آپ سن کر چپ ھو گئے..
چند دن بعد آپ رضی اللہ تعالی' عنہ نے دیکھا کہ دسترخوان پر کھانے کے ساتھ حلوہ بھی موجود ھے.. آپ نے اپنی زوجہ صاحبہ سے فرمایا.. " تم نے تو کہا تھا کہ ھمارے راشن میں میٹھی کوئی چیز نہیں آتی تو پھر آج یہ حلوہ کیسے بن گیا..? "
آپ کی زوجہ محترمہ نے جواب میں فرمایا.. " میں نے جو اس دن محسوس کیا کہ آپ کو میٹھی چیز کی خواھش ھے تو میں نے یوں کیا کہ راشن میں جتنا آٹا روزانہ آتا تھا اس میں سے مٹھی بھر آٹا الگ رکھتی تھی.. آج اتنا آٹا جمع ھو گیا کہ اس کے بدلے میں نے بازار سے کجھور کا شیرہ منگوایا اور اس طرح یہ حلوہ تیار کیا.. "
آپ نے حلوہ تناول فرمایا اور زوجہ صاحبہ کا شکریہ ادا کیا.. کھانے کے بعد آپ رضی اللہ تعالی' عنہ سیدھے بیت المال کے مہتمم کے پاس پہنچے اور فرمایا.. " ھمارے ھاں راشن میں جس قدر آٹا جاتا ھے آج سے اس میں سے ایک مٹھی کم کردینا.. کیونکہ ھفتہ بھر کے تجربے نے بتایا ھے کہ ھمارا گزارہ مٹھی بھر کم آٹے میں بھی ھو جاتا ھے.. "
یہ تھے پہلے خلیفہ راشد حضرت سیدنا ابوبکرصدیق رضی اللہ تعالی' عنہ.. اللہ پاکستان اور تمام امت مسلمہ کو ان جیسے سادہ اور خوف خدا رکھنے والے حکمران نصیب فرمائے.. آمین..




(‘“*JiĢäR*”’) 12-11-2013 09:25 AM

Re: میٹھی چیز
 
Very Nice Sharing

Flower~ 12-11-2013 09:38 AM

Re: میٹھی چیز
 
subhan ALLAH
V NCIE SHARING Jazak allah

Rania 12-12-2013 08:02 PM

Re: میٹھی چیز
 
JazakAllah

bint-e-masroor 12-17-2013 11:23 AM

Re: میٹھی چیز
 
JazakAllah

Golden Tears 12-18-2013 06:48 AM

Re: میٹھی چیز
 
Jazak allah


All times are GMT +5. The time now is 02:00 AM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.