MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Quran (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=14)
-   -   "ٹوکری کی طرف دیکھو‘‘ (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=108511)

PRINCE SHAAN 11-29-2013 05:58 PM

"ٹوکری کی طرف دیکھو‘‘
 

http://www.pengobatan.com/images/bismillah%5B2%5D.gif


"ٹوکری کی طرف دیکھو‘‘

ایک بزرگ اپنے نوجوان پوتے کے ساتھ رہتے تھے۔وہ ھر روز صبح قرآن کی تلاوت کرتے تھے ان کا پوتا ھمیشہ ان جیسا بننے کی کوشش کرتا تھا۔
ایک دن پوتا کہنے لگا۔‘‘دادا میں بھی آپ کی طرح قران پڑھنے کی کوشش کرتا ھوں لیکن مجھے سمجھ نہیں آتی, اور جو سمجھ آتی ھےجیسے ھی میں قرآن بند کرتا ھوں میں بھول جاتا ھوں۔ ایسے قران پڑھنے سے ھم کیا سیکھتے ہیں? دادا نےخاموشی سے انگارے والی ٹوکری ميں سے انگارہ نکال کرانگھیٹی میں ڈالا اور جواب میں ٹوکری پوتے کو دے کر کہا "جاپہاڑ کےنیچے ندی سے مجھے پانی کی ایک ٹوکری بھر کر لا دے‘‘
لڑکے نے دادا کی بات پر عمل کیا لیکن گھر واپس پہنچنے تک تمام پانی ٹوکری میں سے بہ گیا۔ دادا مسکرایا اور کہا‘‘ "تم اس دفعہ اور زیادہ تیز قدم اٹھانااور جلدی کرنا‘‘اور اس کو واپس بھیج دیا۔
اگلی بار لڑکا بہت تیز بھاگا لیکن گھر پہنچنے تک ٹوکری پھر خالی تھی۔ پھولی ھوئی سانسوں سے اس نے دادا سے کہا کہ ٹوکری میں پانی لانا ناممکن ھے وہ بالٹی میں پانی لے آتا ھے۔داد نے کہا‘‘مجھے پانی کی بالٹی نھیں پانی کی ٹوکری چاھیئےتم ٹھیک سے کوشش نھیں کر رھے ھو‘‘اور اسے پھر سے نیچے بھیج کر دروازے میں کھڑا ھو کر دیکھنے لگا کہ وہ کتنی کوشش کرتا ھے۔
لڑکے کو پتہ تھا کہ یہ ناممکن ھے لیکن دادا کو دیکھانے کے لئے اس نے ٹوکری پانی سے بھری اور انتہائی سرعت سے واپس دوڑا-واپس پہنچنے تک ٹوکری میں سے پانی پھر بہ چکا تھا اور وہ خالی ھو چکی تھی.
لڑکے نے کہا "دیکھا دادا یہ بےسود ھے‘‘۔دادا نے کہا "ٹوکری کی طرف دیکھو‘‘لڑکے نے ٹوکری کی طرف دیکھا اور اسے پہلی بار احساس ھوا کہ ٹوکری پہلے سے مختلف تھی۔اب وہ پرانی اور گندی ٹوکری کی جگہ اندر اور باھر سے صاف ستھری ھو چکی تھی۔
دادا نے کہا‘‘بیٹا جب ھم قرآن پڑھتے ھیں چاھے ھم اس کا ایک لفظ بھی سمجھ نہ پارھے ھوں یا یاد نہ کر پا رھے ھوں پھر بھی اس کی تلاوت ھمیں اندر اور باھر سے ایسے ھی پاک صاف کر دیتی ھے۔اسی طرح اللہ تعالی ھماری زندگی بدل دیتا ھے ۔‘‘


Rania 11-29-2013 07:04 PM

Re: "ٹوکری کی طرف دیکھو‘‘
 
Great sharing

Golden Tears 11-29-2013 07:10 PM

Re: "ٹوکری کی طرف دیکھو‘‘
 
nice...

Cute Anam 11-29-2013 07:45 PM

Re: "ٹوکری کی طرف دیکھو‘‘
 
nice share ..

Flower~ 11-29-2013 08:03 PM

Re: "ٹوکری کی طرف دیکھو‘‘
 
v nice .....

Intoxicating Boy 11-29-2013 09:07 PM

Re: "ٹوکری کی طرف دیکھو‘‘
 
grt one post

pakeeza 11-29-2013 09:20 PM

Re: "ٹوکری کی طرف دیکھو‘‘
 
Superb ShaariNg Prince

(‘“*JiĢäR*”’) 11-30-2013 08:16 AM

Re: "ٹوکری کی طرف دیکھو‘‘
 
Very Nice

Cute Anam 12-02-2013 08:06 PM

Re: "ٹوکری کی طرف دیکھو‘‘
 
http://www.meraforum.com/images/smil...AK%20ALLAH.gif

Hassan Raza88 12-03-2013 03:34 PM

Re: "ٹوکری کی طرف دیکھو‘‘
 
Hmmmmmmmmmmmmmmmmm


All times are GMT +5. The time now is 11:18 PM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.