MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Islamic Issues And Topics (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=17)
-   -   ~~~ dahri (beared) ~~~ (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=10482)

umair8005 03-27-2009 08:24 PM

~~~ dahri (beared) ~~~
 
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم


اللہ تعالیٰ کے رسول(صلی اللہ علیہ وسلم) کے بارے میں احادیث میں بیان ہے :

آپ(ص) بھاری داڑھی والے تھے۔
( الترمذی فی الشمائل : ٨)

آپ(ص) کی داڑھی سینے کو بھرتی تھی۔
( الترمذی فی الشمائل :٤١٢ ، مسند احمد ، ١ / ٣٦١ )

صحابہ اکرام(رضی اللہ عنہم) نماز ظہر اور عصر میں آپ کی داڑھی کی حرکت سے معلوم کرتے تھے کہ آپ نماز میں قرآن پڑھتے ہیں۔
(بخاری : ٧٦٠ ، ٧٦١)

حضرت علی(رضی اللہ عنہ) فرماتے ہیں : اللہ تعالیٰ کے رسول(ص) کی داڑھی مبارک بڑی بھاری تھی۔
( مسند احمد ١/١٢٧ ، ١٤٣، ٩٦٧)

عمار بن یاسر(رضی اللہ عنہ) اور حضرت عثمان(رضی اللہ عنہ) فرماتے ہیں : ہم نے دیکھا کہ اللہ تعالیٰ کے رسول(ص) داڑھی کا خیال کرتے تھے۔
( ترمذی : ٢٩ ، ٣٠ ، ٣١ ، ابن ماجہ : ٤٢٩ ، ٤٣٠ ، ٤٣٢ )

ابن عمر(رض) اللہ کے رسول کا حکم نقل کرتے ہیں کہ '' مونچھوں کو اچھی طرح کاٹو اور داڑھیوں کو معاف کرو (چھوڑ دو) ۔ ''
(بخاری :٥٨٩٣ ، نسائی : ٥٠٦١ ، احمد : ٢ / ٥٣ ، ١٥٦ )

>> یمن کے شہزادے نے شاہ ایران (کسریٰ ) کے حکم سے دو فوجیوں کو رسول کے پاس بھیجا
دونوں رسول کے پاس اس حالت میں آئے کہ ان کی داڑھیاں مونڈی ہوئی تھیں اور مونچھیں بڑھائی ہوئی تھیں۔ آپ(ص) نے ان دونوں کی طرف دیکھنا پسند نہ فرمایا ۔ پھر فرمایا : تم دونوں کے لیے ویل (جہنم کی ایک وادی کا نام) ہو۔ تمھیں کس نے اس کا حکم دیا ہے ؟ دونوں نے جواب دیا کہ ہمارے رب یعنی کسریٰ نے اس کا حکم دیا ہے ۔
آپ(ص)نے فرمایا لیکن میرے رب نے تو مجھے اپنی داڑھی کو چھوڑنے کا (معاف کرنے کا) اور مونچھوں کو کاٹنے کا حکم دیا ہے۔
( تاریخ ابن جریر : ٣ / ٩٠ ، ٩١ ۔ البدائیہ و النہائیہ : ٤ / ٢٧٠ )

>> اِس مستند قصے سے درج ذیل باتیں سامنے آتی ہیں :
٭ داڑھی مونڈھنا رسول اللہ(ص) کے نزدیک اتنا ناپسندیدہ فعل تھا کہ آپ(ص) داڑھی منڈھے ہوئے کی طرف نظر اٹھا کر دیکھنے کو بھی برا جانتے تھے۔
٭ داڑھی مونڈھنے کی عادت یا طریقہ غیر مسلموں کا ہے۔ داڑھی کاٹنا '' مشرکین '' کا شعار ہے ۔ جیسا کہ اُن فوجیوں نے اللہ کے بجائے '' کسریٰ '' کو اپنا رب کہا۔
٭ داڑھی منڈوانے اور مونچھیں بڑھانے والوں کے لیے '' ویل '' نامی جہنم کی وادی ہے۔
٭ آپ(ص) کا خطاب غیر مسلموں کے ساتھ تھا ، جس سے صاف ظاہر ہوا کہ داڑھی منڈوانا ، اسلام اور دین تو کیا انسانیت کے بھی خلاف ہے ۔
٭ داڑھی بڑھانا اور مونچھوں کو کاٹنا ، رب العالمین کا حکم ہے ۔

safa 03-27-2009 08:26 PM

jazakallah

Humaila 03-27-2009 10:27 PM

JazakhALLAH.. nice sharing ..

umair8005 03-28-2009 07:53 PM

Quote:

Originally Posted by safa (Post 273155)
jazakallah

thx...

umair8005 03-28-2009 07:54 PM

Quote:

Originally Posted by Humaila (Post 273182)
JazakhALLAH.. nice sharing ..

thx...


All times are GMT +5. The time now is 03:08 AM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.