![]() |
یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے ؟
http://img.youtube.com/vi/S3-Jhkwsnho/0.jpg یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے ؟ یہ محلوں ، یہ تختوں ، یہ تاجوں کی دنیا یہ انساں کے دشمن سماجوں کی دنیا یہ دولت کے بھوکے رواجوں کی دنیا یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے ؟ ہر اک جسم گھائل ، ہر اک روح پیاسی نگاہوں میں الجھن ، دلوں میں اداسی یہ دنیا ہے یا عالمِ بد حواسی یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے ؟ یہاں اک کھلونا ہے انساں کی ہستی یہ بستی ہے مردہ پرستوں کی بستی یہاں پر تو ہے جیون سے موت سستی یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے ؟ جوانی بھٹکتی ہے بدکار بن کر جواں جسم سجتے ہیں بازار بن کر یہاں پیار ہوتا ہے بیوپار بن کر یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے ؟ یہ دنیا جہاں آدمی کچھ نہیں ہے وفا کچھ نہیں ، دوستی کچھ نہیں ہے جہاں پیار کی قدر ہی کچھ نہیں ہے یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے ؟ جلا دو اسے پھونک ڈالو یہ دنیا میرے سامنے سے ہٹا لو یہ دنیا تمھاری ہے تم ہی سنبھالو یہ دنیا یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے ؟ |
Re: یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے ؟
thanksssssss 4 sharingggg
|
Re: یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے ؟
niceeeeeeeee
|
Re: یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے ؟
Nice one !
|
Re: یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے ؟
Nice one
|
Re: یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے ؟
:bu: .......
|
Re: یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے ؟
sahi baat hai
nice sharing |
Re: یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے ؟
hmmm parhney aur sochney ka shukria
|
All times are GMT +5. The time now is 02:33 AM. |
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.