MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Urdu Writing Poetry (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=133)
-   -   کسی کی راہ میں آنکھیں جلائیں دل جلا ڈالا................ (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=104439)

Awara Badal 08-29-2013 11:33 AM

کسی کی راہ میں آنکھیں جلائیں دل جلا ڈالا................
 

وفا سا قیمتی گوہر لٹا کر لوٹ آئی ہوں
کسی کے ظرف کی حد آزما کر لوٹ آئی ہوں

بجھی آنکھوں میں اب صحرا‘ بسے یا خواب یا بادل
میں ہر امید اشکوں میں بہا کر لوٹ آئی ہوں

اچانک ہی مسیحا کی حقیقت کھل گئی مجھ پر
میں رستے زخم سینے سے لگا کر لوٹ آئی ہوں

وہ اک سپنا کہ جس کی چاہ میں اک عمر جاگی تھی
اسی سپنے سے اب نظریں چرا کر لوٹ آئی ہوں

کہاں سودا سمایا تھا کہ منزل تک پہنچنا ہے
کہاں منزل کو پھر نزدیک پا کر لوٹ آئی ہوں

مجھے اسکو بتانا تھا میں اس بن جی نہیں سکتی
مگر یہ بات ہونٹوں میں دبا کر لوٹ آئی ہوں

بہت ہی زعم تھا ناصح کو اپنی پارسائی پر
اسے میں سچ کا آئینہ دکھا کر لوٹ آئی ہوں

کسی کی راہ میں آنکھیں جلائیں دل جلا ڈالا
پھر انکی راکھ ساگر میں بہا کر لوٹ آئی ہوں

مجھے اب عمر ساری دشتِ حیراں میں بھٹکناہے
پلٹ جانے کا ہر نقشہ مٹا کر لوٹ آئی ہوں

یہ دل پر منکشف ہے کہ جدا ہے اسکا ہر رستہ
مگر پھر دل کی ہی باتوں میں آکر لوٹ آئی ہوں

(‘“*JiĢäR*”’) 08-29-2013 12:10 PM

Re: کسی کی راہ میں آنکھیں جلائیں دل جلا ڈالا..............
 
>ery n!c3

Awara Badal 08-29-2013 12:35 PM

Re: کسی کی راہ میں آنکھیں جلائیں دل جلا ڈالا..............
 
Quote:

Originally Posted by JiGaR (Post 1846961)
>ery n!c3

thankshooooo.com

Flower~ 08-29-2013 05:53 PM

Re: کسی کی راہ میں آنکھیں جلائیں دل جلا ڈالا..............
 
nice .........

Awara Badal 08-30-2013 08:59 AM

Re: کسی کی راہ میں آنکھیں جلائیں دل جلا ڈالا..............
 
thankshooo.com/Flower

life 09-05-2013 02:49 PM

Re: کسی کی راہ میں آنکھیں جلائیں دل جلا ڈالا..............
 
zabardast.......

Awara Badal 09-07-2013 11:40 AM

Re: کسی کی راہ میں آنکھیں جلائیں دل جلا ڈالا..............
 
thankshooo.com/life


All times are GMT +5. The time now is 11:26 AM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.