MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Cricket Images (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=48)
-   -   Waseem Akram Ne Khamoshi Sy Nikah Kar LIya (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=104243)

(‘“*JiĢäR*”’) 08-22-2013 12:38 PM

Waseem Akram Ne Khamoshi Sy Nikah Kar LIya
 
http://www.nawaiwaqt.com.pk/print_im...35185-3146.jpg

سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے 30 سالہ آسٹریلوی خاتون شنیرا تھامسن سے خاموشی سے نکاح کرلیا ذرائع کے مطابق نکاح کی تقریب ایک ہفتہ قبل ڈیفنس میں وسیم اکرم کے قریبی دوست کی رہائش گاہ پر خاموشی سے ہوئی جس میں صرف قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔ مایہ ناز سابق بلے باز سعید انور نے وسیم اکرم کا نکاح اور شنیرا کو اسلام میں داخل کرنے کیلئے کلمہ پڑھایا۔ وسیم اکرم ان دنوں لندن میں ہیں انکی واپسی پر دعوت ولیمہ دی جائے گی۔ واضح رہے کہ شنیرا تھامسن وسیم اکرم کے ہمراہ عید الفطر کے موقع پر ہی پاکستان آئی تھیں جہاں ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اردو میں چند الفاظ بول کر انہوں نے سب کو حیران کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ وسیم اکرم اور ان کے اہل خانہ کے ہمراہ بہت خوش و مسرور ہیں اور شادی کے بعد اب وہ پاکستان میں ہی رہیں گی۔ ذرائع کے مطابق شادی کی بڑی تقریب ستمبر یا نومبر میں منعقد کی جائے گی۔ واضح رہے کہ وسیم اکرم کی پہلی بیوی ہما 2009 میں انتقال کر گئی تھیں جن سے ان کے 2 بیٹے ہیں جن کی عمر بالترتیب 15 اور 12 سال ہے۔47 سالہ وسیم اکرم نے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے نکاح کی تصدیق کی اور کہا کہ شنیرا اور انکے دونوں بچوں کے درمیان اچھی ہم آہنگی ہو چکی ہے میں نے 12اگست کو سادہ تقریب میں شنیرا سے نکاح کیا اور ایک نئی زندگی شروع کی ہے امید ہے میرے مداح ہمیشہ میرے لئے دعا گو رہیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ شنیرا نے اسلام قبول کرلیا ہے اور اب وہ اردو بھی سیکھ رہی ہیں۔ دریں اثناءپاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں شاہد آفریدی، شعیب ملک، منیجر معین خان اور دیگرنے وسیم اکرم کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Awara Badal 08-22-2013 12:40 PM

Re: Waseem Akram Ne Khamoshi Sy Nikah Kar LIya
 
Mubarak ho waseeem bahi...

(‘“*JiĢäR*”’) 08-23-2013 10:23 AM

Re: Waseem Akram Ne Khamoshi Sy Nikah Kar LIya
 
Thanks 4 CommenTs

nehastar1 09-06-2013 11:28 PM

Re: Waseem Akram Ne Khamoshi Sy Nikah Kar LIya
 
lol congrats to the newly wed

(‘“*JiĢäR*”’) 09-07-2013 09:44 AM

Re: Waseem Akram Ne Khamoshi Sy Nikah Kar LIya
 
Thanks


All times are GMT +5. The time now is 05:38 AM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.