MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Quotes (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=60)
-   -   بنت حوا (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=103441)

PRINCE SHAAN 07-22-2013 12:49 AM

بنت حوا
 
میرا جرم فیس بک پر آپ سے دوستی تھا ناں۔؟‘‘وہ عجیب سے انداز میں مسکرائی ۔’’آپ نے مجھ سے ملنے کے بعد سب سے پہلے میرے انٹر نیٹ استعمال کرنے پر پابندی لگاکے میری ذات کو بے وقعت کر دیا۔مجھے لگا کہ میں شاید کمزور کردار کی حامل وہ لڑکی ہوں جس پر وہ شخص بھی اعتبار نہیں کرئے گا جس کو دنیا میں سب سے زیادہ اس سے محبت کا دعوی ہے ۔۔۔‘‘اُس کے چہرے کے نقوش تن سے گئے تھے۔’’اگر فیس بک پر دوستی میرے لیے بہت بڑا جرم تھی تو آپ بھی تو اس جرم میں برابر کے شریک تھے ۔۔۔۔‘‘ وہ اس سے سخت بد ظن تھی ۔اُس کی آنکھوں سے نکلنے والے شعلے لگتا تھا اگلے بندے کو جلا کر بھسم کر دیں گے۔سیاہ رنگ کے سوٹ میں وہ حزن و ملال کی ایک جیتی جاگتی تصویر لگ رہی تھی۔اس کی آنکھیں شدت گریہ سے سرخ ہو چکی تھیں لیکن وہ پھر بھی بڑے حوصلے اور ہمت کے ساتھ ہانیہ کے اصرار پر آخری دفعہ اُس سے ملنے کے لیے آگئی تھی۔اب وہ اس کے سامنے بیٹھ کر اُسے آئینہ دیکھا رہی تھی۔
’’آپ مردوں کا المیہ یہ ہوتا ہے کہ آپ سمجھتے ہیں کہ کردار بس عورتوں کا ہوتا ہے،مرد کو ہر کام کرنے کا پرمٹ ہے۔وہ جہاں مرضی جائے ،اُس پر اخلاقیات کا کوئی قانون لاگو نہیں ہوتا۔وہ جتنے مرضی افئیرز چلائیں ،اُن سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہوتا۔اُن کے ماضی میں چاہے جتنی بھی رنگین داستانیں ہوں،ان سے کوئی فرق نہیں پڑتا‘‘حریم کا سارا خون سمٹ کر چہرے پر آگیا تھا۔

(صائمہ اکرم چوہدری کے ناول بنت حوا سے ایک اقتباس)


DiL_Se_DiL_Tak 07-22-2013 01:55 AM

Re: بنت حوا
 
Awwww Thanks .. Ainaa dikhaane k liye .. BuhOot achi POST hai .. Mujhe pta hai k bOY is kO like nhi krein ge par yeh haQeeQat aur sach hai .. Is se munh nhi Moora ja sakta ..Allah Hamein Hidayt dee ..

(‘“*JiĢäR*”’) 07-22-2013 10:16 AM

Re: بنت حوا
 
Very NIcd....

Rania 11-28-2015 06:49 PM

Re: بنت حوا
 
Very nice sharing


All times are GMT +5. The time now is 10:18 PM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.