MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Great Urdu Poets&Poetry (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=76)
-   -   میری زندگی میری منزلیں، مجھے قُرب میں نہی¬ (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=81026)

ROSE 04-23-2012 04:29 PM

میری زندگی میری منزلیں، مجھے قُرب میں نہی¬
 

میری زندگی میری منزلیں، مجھے قُرب میں نہیں دُور دے
مجھے تو دکھا وہی راستہ، جو سفر کے بعد غرور دے

وہی جذبہ دے جو شدید ہو، ہو خوشی تو جیسے کہ عید ہو
کبھی غم ملے تو بلا کا ہو، مجھے وہ بھی ایک سرور دے

تو غلط نہ سمجھے تو میں کہوں، تیرا شکریہ کر دیا سکوں
جو بڑھے تو بڑھ کے بنے جنوں، مجھے وہ خلش بھی ضرور دے

مجھے تو نے کی ہے عطا زباں، مجھے غم سنانے کا غم کہاں
رہے ان کہی میری داستاں، مجھے نظق پر وہ عبور دے

یہ جو زلف تیری الجھ گئی، وہ جو تھی کبھی تیری دھج گئی
میں تجھے سنواروں گا زندگی، میرے ہاتھ میں یہ امور دے

SHAYAN 05-21-2012 01:09 PM

Re: میری زندگی میری منزلیں، مجھے قُرب میں نہی&
 
Buht Kh00b


All times are GMT +5. The time now is 05:42 AM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.