MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   General Discussion (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=11)
-   -   نیب نے شریف فیملی کو جائیداد کی منتقلی یا ف (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=121709)

Gohar Fatima 09-21-2017 03:39 PM

نیب نے شریف فیملی کو جائیداد کی منتقلی یا ف
 
Pakistan News Urdu

نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے تینوں بچوں حسن، حسین اور مریم نواز کو جائیداد کی منتقلی یا فروخت سے روک دیا ہے۔ نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ نیب لاہور کی طرف سے نواز شریف اور ان کے تین بچوں مریم نواز ، حسن نواز اور حسین نواز کو خطوط 18 ستمبر کو لکھے جس میں انہیں جائیداد کی منتقلی یا اس کی فروخت سے روک دیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو خط نیب آرڈیننس 99 کی سیکشن 23 کے تحت لکھا گیا، جس میں کہا گیا کہ کسی قسم کی خلاف ورزی نیب آرڈیننس کے سیکشن 23 کی ذیلی شق اے کے تحت قابل سزا عمل ہے۔ نیب نے نواز شریف کے بچوں کو بھی جائیداد کی فروخت اور منتقلی سے روکتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر جائیداد کی فروخت یا منتقلی عمل میں لائی گئی تو یہ قابل سزا جرم ہے۔ ڈی جی نیب لاہور کی منظوری سے شریف خاندان کو خطوط ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کے حوالے سے جاری کئے گئے۔

Pakistan News Urdu

alirazaparhlo 02-08-2018 03:17 PM

Re: نیب نے شریف فیملی کو جائیداد کی منتقلی یا ف
 
sahi bat hai

Rania 02-11-2018 02:42 PM

Re: نیب نے شریف فیملی کو جائیداد کی منتقلی یا ف
 
Thanks for great sharing


All times are GMT +5. The time now is 11:34 PM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.