MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Health & Care (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=28)
-   -   ہلدی کی چائے کے زبردست فوائد (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=121940)

shabbirqazi 02-14-2018 06:15 PM

ہلدی کی چائے کے زبردست فوائد
 
ہلدی کی چائے کے زبردست فوائد

برصیغر میں عام استعمال ہونے والی ہلدی اپنے اندر انقلابی طبی خواص رکھتی ہے۔ ہلدی میں موجود سرکیومین اینٹی وائرل، اینٹی انفلیمٹری اور اینٹی آکسیڈنٹس خواص موجود ہوتے ہیں ۔ اس کے علاوہ یہ بیکٹریا کو ختم کرنے کی زبردست صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ امیون سسٹم کو درست رکھتی ہے اور کینسر سمیت کئی بیماریوں کو آپ سے دور رکھتی ہے

جوڑوں اور گنٹھیا کے درد میں مفید


امریکہ اور مختلف ممالک میں جوڑوں اور گھنٹیا کے درد سے متاثرہ افراد ہلدی کی چائے پیتے ہیں اور ان سے انہیں بہت افاقہ ہوتا ہے۔ ہلدی میں موجود کئی اہم کیمکل ہڈیوں کے درد اور جوڑوں کی سوزش کم کرتے ہیں


دل کے امراض کو دور رکھنے کے لیے ہلدی کا استعمال

ہلدی میں موجود سرکیومن نامی کیمیکل اندرونی سوزش و جلن کو کم کرتا ہے ریسرچ سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ دل کے مریضوں کو بائی پاس سے قبل اگر روزانہ چار گرام سرکیومن دیا گیا تو ان مریضوں میں دل کے دورے کے خطرات 17فی صد کم ہو جاتے ہی
ں

جگر کے امراض کو دور رکھنے کے لیے ہلدی کا استعمال




سرکیومن کا جادوئی کیمیکل جگر کو مختلف بیماریوں سے بچاتا ہے یہ کیمیکل پتھری پیدا نہیں ہونے دیتااور پیشاب کی نالی کو درست رکھتا ہے۔ہلدی جگر کی حفاظت کرتی ہے

کینسر میں مفید


سرکیومن خلیات میں گڑبڑ اور تبدیلی کو روکتا ہے۔ ہلدی کینسر کے تدارک میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یہ کیمیکل کینسر کے خلیات پھیلنے اور کینسر کی رسولیوں کی افزائش کو روکتا ہے۔ کینسر کے خلاف مختلف تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ہلدی کینسر کے خلاف بہت موثر ہے۔

ہاضمے کو بہتر بنانے میں ہلدی کا کردار

ہلدی کھانے کے عمل کو تیزی سے ہضم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ ہاضمے کے عمل کو تیز بنا کر معدے کے درد اور معدے کی تیزابیت سے بچاتی ہے۔


دماغی اور اعصابی کمزوری میں مفید

ہلدی میں موجود سرکیومن دماغی اور اعصابی امراض سے بچاتی ہے۔ دماغ میں خلیات کی ٹوٹ پھوٹ کو روکتی ہے۔ ہلدی دماغ کے ان پروٹین کو تبدیل ہونے سے بچاتی ہے جو الزائیمر اور دیگر بیماریوں کی وجہ بنتے ہیں۔
ذیابیطس میں مفید


روایتی ادوایا ت میں گزشتہ ہزاروں برس سے ہلدی استعمال ہو رہی ہیں جو ذیابیطس کنٹرول کرنے کے کام آتی ہے۔ ہلدی ذیابیطس کے خلاف موثر ہے۔

سانس کے امراض ، دمے اور پھپھڑوں کے علاج میں میفد

سرکیومن پھیپھڑوں کو صحت مند رکھتا ہے ۔ دمے ، سانس کے امراض اور پھپھڑوں کے دیگر امراض کے علاج میں مفید ہے

[B]ہلدی کی چائے بنانے کی مکل ترکیب آپ اس لنک اس اردو زبان میں اپنے کمپیوٹر یا موبائل فون پر ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں۔[/b]


https://goo.gl/PmKSyJ


All times are GMT +5. The time now is 06:01 PM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.