![]() |
Re: *. Golden Words & Quote .*
http://i1129.photobucket.com/albums/...rds/HeyYou.jpg انسان کے گناہ گار ہونے کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ جب اسے اللہ تعالی سے ڈرنے کیلیے کہا جائے تو وہ کہے کہ تم اپنا خیال کرو |
Re: *. Golden Words & Quote .*
http://i1129.photobucket.com/albums/.../BabyClock.jpg صبح اس وقت نہیں ہوتی ہے جب سورج نکلتا ہے صبح اس وقت ہوتی ہے جب آدمی جاگ اٹھے مشتاق احمد یوسفی |
Re: *. Golden Words & Quote .*
http://i1129.photobucket.com/albums/...lAurMualim.jpg عالم جاہل کا حال جانتا ہے کیونکہ وہ جاہل رہ چکا ہے لیکن جاہل عالم کا حال نہیں جانتا کیونکہ وہ عالم نہیں حضرت علی رضی اللہ عنہ |
Re: *. Golden Words & Quote .*
http://i1129.photobucket.com/albums/...keAndShell.jpg بارش کا قطرہ سانپ اور سیپ دونوں کے منہ میں جاتا ہے لیکن سانپ اسے زہر اور سیپ اسے موتی بنا دیتا ہے یہ ہر ایک کی اپنی تخلیق ہے |
Re: *. Golden Words & Quote .*
http://i1129.photobucket.com/albums/...manAndHaya.jpg ایمان اور حیا دو ایسے پرندے ہیں کہ اگر ان میں سے ایک بھی اڑ جائے تو دوسرا خود بخود اڑ جاتا ہے |
Re: *. Golden Words & Quote .*
http://i1129.photobucket.com/albums/...Words/Life.jpg زندگی کانچ کا پیالہ نہیں جو ایک جھٹکے سے ٹوٹ جائے وقت کی ساری اذیتیں بھی اس میں بھر دیں گے تو بال تک نہ آئے گا اس لیے کہ موت و زیست کی لگام عرش پر موجود اللہ عزوجل کے پاس ہے حالات کی گرفت کتنی ہی تنگ کیوں نہ ہو ہم تن سے سانس کا رشتہ منقطع نہیں کر سکتے ہاں اتنا ضرور کر سکتے ہیں کہ ان اذیتوں کے ساتھ سمجھوتہ کر لیں کیونکہ اس کے سوا چارہ نہیں ہے |
Re: *. Golden Words & Quote .*
http://i1129.photobucket.com/albums/...oldenWords.jpg سب نبی ولی ہوتے ہیں لیکن ولیوں میں سے کوئی نبی نہیں ہو سکتا حضرت علی ہجویری |
Re: *. Golden Words & Quote .*
http://i1129.photobucket.com/albums/...38945de3_z.jpg کسی سے اس طرح جھگڑا نہ کرو کہ مصالحت کی گنجائش ہی نہ رہے حضرت بابا فرید گنج شکر |
Re: *. Golden Words & Quote .*
http://i1129.photobucket.com/albums/...0Words/Sin.jpg اعلانیہ گناہ پوشیدہ کی نسبت زیادہ سخت اور اظہارِ گناہ دوسرا گناہ ہے حضرت ابو الحسن خرقانی |
Re: *. Golden Words & Quote .*
http://i1129.photobucket.com/albums/...rds/Heaven.jpg اپنی خواہشات نفس کو جتنا دوررکھو گے راہ خدا اتنی جلدی میسر ہوگا حضرت خواجہ عثمان ہارونی رضی اللہ عنہ |
All times are GMT +5. The time now is 10:43 PM. |
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.