![]() |
Re: تم میں اچھا وہ ہے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
بھلائی کے کام کی دعوت دینے والا (ثواب میں) بھلائی کرنے والے کی طرح ہے ۔ ترمذی كتاب العلم عن رسول اللہ صلى اللہ عليه وسلم باب : ما جاء الدال على الخير كفاعله حدیث : 2883 |
Re: تم میں اچھا وہ ہے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
جو علم حاصل کرنے کے لئے کسی راستہ کو اختیار کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت کا راستہ آسان بنا دیتے ہیں ۔ بے شک فرشتے طالب علم کے لئے اپنے پر پھیلاتے ہیں اور عالم کے لئے تو آسمان و زمین کی تمام مخلوق حتیٰ کہ پانی میں مچھلیاں بھی مغفرت کی دعا کرتی ہیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ عالم کی فضیلت عابد پر ایسے ہی ہے جیسے کہ چودھویں رات کے چاند کی تمام ستاروں پر ۔ درحقیقت علماء انبیاء کے وارث ہیں اور انبیاء نے کوئی درہم و دینار کی وراثت نہیں چھوڑی ۔ انہوں نے علم کا ورثہ چھوڑا ہے لہذا جس شخص نے علم حاصل کرلیا اس نے( انبیاء کی وراثت میں سے ) وافر حصہ حاصل کر لیا۔ ترمذی كتاب العلم عن رسول اللہ صلى اللہ عليه وسلم باب : ما جاء في فضل الفقه على العبادة حدیث : 2898 |
Re: تم میں اچھا وہ ہے
حضرت ابوھریرہ (رضی اللہ عنہ) فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ خطبہ دیا۔ یہ سن کر ایک یمنی شخص (ابوشاہ) نے حاضر ہو کر عرض کیا :
یا رسول اللہ ! یہ (سب احکام) مجھے لکھ دیجئے ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا : ( اکتبوا لابی شاہ ) ابو شاہ کو لکھ دو۔ ترمذی كتاب العلم عن رسول اللہ صلى اللہ عليه وسلم باب : ما جاء في الرخصة فيه حدیث : 2879 |
Re: تم میں اچھا وہ ہے
حضرت ابوھریرہ (رضی اللہ عنہ) فرماتے ہیں کہ ایک انصاری آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد میں بیٹھا کرتے اور احادیث سنتے تھے۔ وہ انہیں بہت پسند آتیں لیکن یاد نہیں رہتی تھیں ، چانچہ انہوں نے آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) سے شکایت کی کہ :
یا رسول اللہ ! میں آپ سے حدیثیں سنتا ہوں لیکن مجھے یاد نہیں رہتیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا : ( استعن بیمینک واوما بیدہ الخط ) اپنے دائیں ہاتھ سے مدد حاصل کرو۔ اور آپ نے اپنے ہاتھ سے لکھنے کا اشارہ کیا۔ ترمذی كتاب العلم عن رسول اللہ صلى اللہ عليه وسلم باب : ما جاء في الرخصة فيه حدیث : 2878 |
Re: تم میں اچھا وہ ہے
سمرہ بن جندب رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : سوال کرنے سے آدمی چہرے کو چھیلتا ہے ۔ہاں اگر حاکم وقت سے سوال کرتا ہے یا بہت ہی مجبور ہوکر سوال کرتا ہے تو اس کی رخصت ہے ۔ ترمذی كتاب الزكاة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم باب : ما جاء في النهى عن المسالة حدیث : 683 |
All times are GMT +5. The time now is 12:16 AM. |
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.