MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Quran (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=14)
-   -   سورۃ 6:الانعام (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=60318)

life 06-14-2011 03:16 AM

Re: سورۃ 6:الانعام
 
ہِ راست نہیں دکھاتا ۔

(۱۴۵)کہو جو وحی مجھ پر کی گئی ہے اس میں کوئی چیز میں ایسی نہیں پاتا جو کسی کھانے والے پر جسے وہ کھائے حرام ہو اِلّا یہ کہ وہ مردار ہویا بہایا ہوا خون ہو یا سور کا گوشت ہو کہ وہ ناپاک ہے یا فسق ہو کہ اللہ کے سوا کسی اور کانام اس پر پکار ا گیا ہو ۲۶۴؂پھر جو شخص مجبو رہوجائے اور نہ تو اس کا خواہشمند ہو اور نہ حد سے تجاوز کرنے والا تو یقینا تمہارا رب بخشنے والا رحم فرمانے والا ہے ۲۶۵؂

(۱۴۶)اور ہم نے ان لوگوں پر جو یہودی ہوئے تمام ناخن والے جانور حرام کر دئیے تھے اور گائے اور بکری کی چربی بھی بجز اس کے جو ان کی پیٹھ یا آنتوں سے لگی ہوئی ہو یا کسی ہڈی کے ساتھ ملی ہوئی ہو یہ ان کی سرکشی کی سزاتھی جو ہم نے انہیں دی تھی ۲۶۶؂اور بلاشبہ ہم سچے ہیں ۲۶۷؂

(۱۴۷)پھر اگر یہ لوگ تمہیں جھٹلاتے ہیں تو کہدو کہ تمہار ا رب وسیع رحمت والا ہے ۲۶۸؂مگر ا س کا عذاب مجرموں سے ٹالا نہیں جاسکے گا ۔

(۱۴۸)یہ مشرک کہیں گے کہ اگر اللہ چاہتا تو نہ ہم شرک کرتے اور نہ ہمارے باپ دادا اورنہ ہی کسی چیز کو ہم حرام ٹھہراتے اسی طرح ان لوگوں نے بھی جھٹلایا تھا جو ان سے پہلے گزرچکے ہیں یہاں تک کہ انہوں نے ہمارے عذاب کا مزہ چکھ لیا کہو تمہارے پاس کوئی علم۲۶۹؂ ہے جسے ہمارے سامنے پیش کرسکو ؟ تم تو محض گمان پر چل رہے ہو۲۷۰؂؟ اور اٹکل کی باتیں کرتے ہو ۔

(۱۴۹)کہو دلوں میں اترجانے والی حجت تو اللہ ہی کے پاس ہے اگر وہ چاہتا تو تم سب کو ہدایت دے دیتا ۲۷۱

life 06-14-2011 03:16 AM

Re: سورۃ 6:الانعام
 
(۱۵۰)ان سے کہو اپنے گواہوں کو لاؤ جو اس بات کی شہادت دیں کہ اللہ نے ان چیزوں کو حرام ٹھہرایا ہے پھر اگر وہ شہادت دیں تو تم ان کے ساتھ شہادت نہ دو ۲۷۲؂اور ان لوگوں کی خواہشوں کے پیچھے نہ چلو جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ہے جو آخرت پر ایمان نہیں لاتے اور اپنے رب کا ہمسر ٹھہراتے ہیں ۔

(۱۵۱)کہو ۔آؤ میں تمہیں سناؤں تمہارے رب نے کیا چیزیں حرام کی ہیں : ۲۷۳؂یہ کہ کسی چیز کو اس کا شریک نہ ٹھہراؤ والدین کے ساتھ نیک سلو ک کرو ۲۷۵؂اپنی اولاد کو مفلسی کی وجہ سے قتل نہ کرو ہم تمہیں بھی رزق دیتے ہیں اور ان کو بھی دیں گے ۲۷۶؂بے حیائی کی باتو ں کے قریب بھی نہ جاؤ خواہ وہ کھلی ہوں یا چھپی ۲۷۷؂اور کسی جان کو جسے اللہ نے حرام ٹھہرایا ہے قتل نہ کرو اِلّا یہ کہ حق کی بنیا دپر قتل کرنا پڑے ۲۷۸؂یہ ہیں وہ باتیں جن کی اس نے تمہیں ہدایت کی ہے تاکہ تم عقل سے کام لو ۲۷۹؂

(۱۵۲)اور یتیم کے مال کے قریب بھی نہ جاؤ مگر بہترین طریقہ پر یہاں تک کہ وہ اپنی عمر کی پختگی کو پہنچ جائے ۲۸۰؂اور ناپ تول انصاف کے ساتھ پورا کرو ۲۸۱؂ہم کسی نفس پر اس کے مقدور سے زیادہ ذمہ داری نہیں ڈالتے ۲۸۲؂اور جب بات کہو تو انصاف کی کہو خواہ ( تمہارا ) کوئی قرابت دار ہی کیوں نہ ہو ۲۸۳؂اور اللہ کے عہد کو پورا کرو یہ وہ باتیں ہیں جن کی اللہ نے تمہیں ہدایت کی ہے تاکہ تم یاددہانی حاصل کرو ۲۸۴؂

(۱۵۳)اوریہ کہو کہ یہی میرا راستہ ہے بالکل سیدھا لہذا اسی پر چلو اور دوسرے راستوں پر نہ چلو کہ تمہیں اس کے راستہ سے ہٹاکر تفرقہ میں ڈال دیں ۲۸۵؂یہ ہیں وہ باتیں جن کی ہدایت اس نے تمہیں کی ہے تاکہ تم تقویٰ اختیار کرو ۲۸۶؂

life 06-14-2011 03:16 AM

Re: سورۃ 6:الانعام
 
(۱۵۴)پھر ہم نے موسیٰ کو کتاب عطا کی تھی ۲۸۷؂جو نیک روی اختیار کرنے والے کے حق میں تکمیل نعمت تھی اور جس میں ہر بات کھول کھول کر بیان کی گئی تھی ۲۸۸؂اور جو سر تا سر ہدایت ورحمت تھی تاکہ لوگ اپنے رب کی ملاقات پر ایمان لائیں ۔

(۱۵۵)اور (اب ) ہم نے یہ کتاب اتاری ہے برکت والی ۲۸۹؂لہذا اس کی پیروی کرو او ر اللہ سے ڈرو تاکہ تم پر رحم کیاجائے ۔

(۱۵۶)( اور یہ اس لئے اتاری ہے ) تاکہ تم یہ نہ کہو کہ کتاب توبس ہم سے پہلے کے دوگروہوں پر اتاری گئی تھی ۲۹۰؂اور وہ جو کچھ پڑھتے پڑھاتے تھے اس سے ہم بالکل بے خبر تھے ۲۹۱؂

(۱۵۷)یا یہ نہ کہو کہ اگر ہم پر کتاب نازل کی گئی ہوتی تو ہم ان سے زیادہ ہدایت یافتہ ہوتے تو دیکھو تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے کھلی حجت اور ہدایت ورحمت آگئی ہے پھر اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہو گا جو اللہ کی آیتوں کو جھٹلائے اور ان سے روگردانی کرے جو لوگ ہماری آیتوں سے روگردانی کرتے ہیں انہیں عنقریب ہم اس روگردانی کی پاداش میں بدترین سزادیں گے ۔

(۱۵۸)کیا یہ لوگ اس بات کے منتظر ہیں کہ فرشتے ان کے سامنے آئیں یا تمہارارب خود آ جائے یا تمہارے رب کی بعض نشانیاں ظاہر ہو جائیں ۲۹۲؂جس روز تمہارے رب کی بعض نشانیاں ظاہر ہوجائیں گی تو کسی ایسے شخص کے لئے اس کا ایمان لانا کچھ بھی مفید نہ ہو گا جو پہلے ایمان نہ لایا ہو یا جس نے اپنے ایمان میں نیکی نہ کمائی ہو۲۹۳؂کہو تم انتظارکروہم بھی انتظار کرتے ہیں ۔

life 06-14-2011 03:17 AM

Re: سورۃ 6:الانعام
 
(۱۵۹)جن لوگوں ۲۹۴؂نے اپنے دین میں الگ الگ راہیں نکالیں اور گروہوں میں بٹ گئے ان سے تمہارا کوئی تعلق نہیں ۲۹۵؂ان کا معاملہ اللہ ہی کے حوالہ ہے پھر وہ انہیں بتلائے گا کہ وہ کیا کچھ کرتے رہے ہیں ۲۹۶؂

(۱۶۰)جو نیکی لے کر آئے گا اس کے لئے دس گنا بدلہ ہے اور جو بدی لے کر آئے گا اس کو اسی کے بقدر بدلہ دیاجائے گا اور لوگوں کے ساتھ ناانصافی نہیں کی جائے گی۲۹۷؂

(۱۶۱)کہو میرے رب نے مجھے سیدھا راستہ دکھادیا ہے ، بالکل صحیح دین ۲۹۸؂، ابراہیم کا طریقہ جو راست رو تھا اور ہر گز مشرکوں میں سے نہ تھا ۲۹۹؂

(۱۶۲)کہو میری نماز ، میری قربانی، میرا جینا اورمرنا ( سب کچھ ) اللہ ربّ العالمین کے لئے ہے ۳۰۰؂

(۱۶۳)اس کا کوئی شریک نہیں مجھے اسی کا حکم دیا گیا ہے اور میں پہلا مسلم ہوں ۳۰۱؂

(۱۶۴)کہو کیا میں اللہ کے سوا کوئی اور رب تلاش کروں حالانکہ وہ ہر چیز کا رب ہے اور ہر شخص پر اس کی اپنی کمائی کی ذمہ داری ہے کوئی بوجھ اٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہیں ۳۰۲؂اٹھائے گا پھر تمہارے رب ہی کی طرف تم کو لوٹنا ہو گا اس وقت وہ تمہیں بتائیگاکہ جن باتو ں میں تم اختلاف کرتے تھے ان کی کیا حقیقت کیاتھی ۔

life 06-14-2011 03:17 AM

Re: سورۃ 6:الانعام
 
(۱۶۱)کہو میرے رب نے مجھے سیدھا راستہ دکھادیا ہے ، بالکل صحیح دین ۲۹۸؂، ابراہیم کا طریقہ جو راست رو تھا اور ہر گز مشرکوں میں سے نہ تھا ۲۹۹؂

(۱۶۲)کہو میری نماز ، میری قربانی، میرا جینا اورمرنا ( سب کچھ ) اللہ ربّ العالمین کے لئے ہے ۳۰۰؂

(۱۶۳)اس کا کوئی شریک نہیں مجھے اسی کا حکم دیا گیا ہے اور میں پہلا مسلم ہوں ۳۰۱؂

(۱۶۴)کہو کیا میں اللہ کے سوا کوئی اور رب تلاش کروں حالانکہ وہ ہر چیز کا رب ہے اور ہر شخص پر اس کی اپنی کمائی کی ذمہ داری ہے کوئی بوجھ اٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہیں ۳۰۲؂اٹھائے گا پھر تمہارے رب ہی کی طرف تم کو لوٹنا ہو گا اس وقت وہ تمہیں بتائیگاکہ جن باتو ں میں تم اختلاف کرتے تھے ان کی کیا حقیقت کیاتھی ۔

(۱۶۵)وہی ہے جس نے تم کو زمین کا خلیفہ ۳۰۳؂بنا یا اور تم میں سے بعض کے درجے بعض پر بلند کئے تاکہ اس نے جو کچھ تمہیں بخشا ہے اس میں تمہاری آزمائش کرے۳۰۴؂یقینا تمہارا رب سزادینے میں بھی تیز ہے اور بخشنے والا رحم فرمانے والا بھی ہے ۔

ღƬαsнι☣Rασ™ 07-06-2012 09:53 PM

Re: سورۃ 6:الانعام
 


Jazak allah
Jazak Allah
Thanks fOr Shar!ng

life 08-13-2012 02:13 AM

Re: سورۃ 6:الانعام
 
buhat khush rahye T R ji


All times are GMT +5. The time now is 05:01 PM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.