![]() |
Re: تم میں اچھا وہ ہے
رسول اللہ نے فرمایا :
اللہ تعالیٰ میری امت (امّتِ محمدیہ) کو گمراہی پر متحد نہیں ہونے دے گا۔ اور اللہ کا ہاتھ ، جماعت پر ہوتا ہے اور جو شخص جماعت سے جدا ہوا اسے آگ میں ڈال دیا جائے گا۔ ترمذی كتاب الفتن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم باب : ما جاء في لزوم الجماعة حدیث : 2320 |
Re: تم میں اچھا وہ ہے
ابوبکرصدیق رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا :
اے لوگو! تم یہ آیت پڑھتے ہو { اے ایمان والو ! اپنی فکر کرو جب تم راہ راست پر چل رہے ہو تو جو شخص گمراہ رہے اس سے تہمارا کوئی نقصان نہیں } ۔ اورمیں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ آپ فرما رہے تھے : جب لوگ ظالم کودیکھیں اور اس کے ہاتھ کونہ پکڑيں ( یعنی ظلم کونہ روکیں ) تو قریب ہے کہ اللہ تعالی ان سب پرعمومی سزا نازل کردے ۔ ترمذی كتاب الفتن عن رسول اللہ صلى اللہ عليه وسلم باب : ما جاء في نزول العذاب اذا لم يغير المنكر حدیث : 2321 |
Re: تم میں اچھا وہ ہے
ابن عباس رضي اللہ تعالی عنہما بیان کرتے ہیں کہ
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : حجر اسود جنت سے نازل ہوا تودودھ سے بھی زیادہ سفید تھا اور اسے بنو آدم کے گناہوں نے سیاہ کردیا ہے ۔ ترمذی كتاب الحج عن رسول اللہ صلى اللہ عليه وسلم باب : ما جاء في فضل الحجر الاسود والركن والمقام حدیث : 886 |
Re: تم میں اچھا وہ ہے
انس بن مالک رضي اللہ تعالی عنہما بیان کرتے ہیں کہ
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : رسالت و نبوت ختم ہو گئی ، میرے بعد نہ کوئی رسول ہے اور نہ کوئی نبی ۔ صحابہ رضی اللہ عنہم پر یہ بات گراں گزری تو آپ (ص) نے فرمایا : لیکن خوش خبریاں دینے والے ۔ صحابہ (رض) نے پوچھا کہ خوش خبریاں دینے والے کیا ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : مسلمانوں کے خواب ، جو نبوت کے اجزا میں سے ایک جز ہیں ۔ ترمذی كتاب الرؤيا عن رسول اللہ صلى اللہ عليه وسلم باب : ذهبت النبوة وبقيت المبشرات حدیث : 2441 |
Re: تم میں اچھا وہ ہے
ابن عباس رضي اللہ تعالی عنہما بیان کرتے ہیں :
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حجراسود کے بارے میں فرمایا : اللہ کی قسم ، اللہ تعالی اسے قیامت کو لاۓ گا تو اس کی دو آنکھیں ہونگی جن سے یہ دیکھے گا اور زبان ہوگي جس سے بولے گا اور ہر اس شخص کی گواہی دے گا جس نے اس کا حقیقی استلام کیا ۔ ( حجر اسود کا استلام یہ ہے کہ اسے ہاتھ سے چھوا جاۓ ) ترمذی كتاب الحج عن رسول اللہ صلى اللہ عليه وسلم باب : ما جاء في الحجر الاسود حدیث : 976 |
Re: تم میں اچھا وہ ہے
حضرت علی رضي اللہ تعالی عنہما بیان کرتے ہیں :
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ : حجِ اکبر کس دن ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : نحر کے دن ( 10 ۔ ذی الحجہ )۔ ترمذی كتاب الحج عن رسول اللہ صلى اللہ عليه وسلم باب : ما جاء في يوم الحج الاكبر حدیث : 972 |
Re: تم میں اچھا وہ ہے
ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
جس عورت نے ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کر لیا پس اس کا نکاح باطل ہے ، اس کا نکاح باطل ہے ، اس کا نکاح باطل ہے ۔۔۔ ترمذی كتاب النکاح عن رسول اللہ صلى اللہ عليه وسلم باب : ما جاء لا نكاح الا بولي حدیث : 1125 |
Re: تم میں اچھا وہ ہے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
آدمی اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے ۔ پس تم میں سے ہر بندہ دیکھے کہ وہ کس سے دوستی کرتا ہے ۔ ترمذی كتاب الزهد عن رسول اللہ صلى الله عليه وسلم باب : 45 حدیث : 2552 |
Re: تم میں اچھا وہ ہے
سیدنا عمران بن حصين (رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ
رسول اللہ نے فرمایا : بےشک ، علی (رض) مجھ سے ہیں اور مَیں اُن (رض) سے ہوں اور میرے بعد وہ ہر مومن کے ولی (دوست) ہیں ۔ ترمذی كتاب المناقب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم باب : مناقب علي بن ابي طالب رضى الله عنه حدیث : 4077 |
Re: تم میں اچھا وہ ہے
حضرت ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا :
مصیبتوں کا نزول مرد و عورت کے جان و مال اور عیال پر اُس وقت تک جاری رہتا ہے جب تک کہ وہ گناہوں سے پاک ہو کر اپنے اللہ سے نہ مل جائیں ۔ ترمذی كتاب الزهد عن رسول اللہ صلى الله عليه وسلم باب : ما جاء في الصبر على البلاء حدیث : 2579 |
All times are GMT +5. The time now is 02:50 PM. |
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.