MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Quran (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=14)
-   -   سورۃ 6:الانعام (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=60318)

life 06-14-2011 03:14 AM

Re: سورۃ 6:الانعام
 
(۸۹)یہ وہ لوگ ہیں جنہیں ہم نے کتاب ،حکم ۱۵۴؂اور نبوت عطا کی تھی اب اگر یہ لوگ ۱۵۵؂اس کا انکار کرتے ہیں ت (کچھ پرواہ نہیں ) ہم نے یہ (نعمتِ دین ) ایسے لوگوں کے سپر دکی ہے جو اس کے منکر نہیں ہیں ۱۵۶؂

(۹۰)یہ وہ لوگ ہیں جن کو اللہ نے ہدایت بخشی لہذا تم بھی ان ہی کی راہ پر چلو ۱۵۷؂( اور ) کہو میں اس پر تم سے کوئی اجر نہیں مانگتا ۱۵۸؂یہ تو ایک یاددہانی ہے دنیاوالوں کے لئے ۱۵۹؂

(۹۱)انہو ں نے اللہ کی صحیح قدر نہیں جانی جب کہا کہ اللہ نے کسی انسان پر کوئی چیز نہیں اتاری کہو پھر وہ کتاب کس نے اتاری جس کو موسیٰ لیکر آئے تھے ۱۶۰؂اور جو روشنی اور ہدایت تھی لوگوں کے لئے جس کو تم ورق ورق بنا کر دکھا تے ہو اور بہت سی باتیں چھپا تے ہو اور تم کو ( اس کے ذریعہ ) ان باتو ں کی تعلیم دی گئی جو نہ تم جانتے تھے اور نہ تمہارے با پ دادا۔کہو ( وہ کتاب ) اللہ ہی نے اتاری ہے اور پھر انہیں ان کی کج بحثیوں میں چھوڑدو کہ کھیلتے رہیں ۱۶۱؂

(۹۲)یہ کتاب ہے جسے ہم نے اتار ا ہے ۱۶۲؂برکت والی ۱۶۳؂اورتصدیق کرنے والی ہے سابقہ کتاب کی ۱۶۴؂اور اس لئے ہم نے اتاری ہے تاکہ تم ام القریٰ ۱۶۵؂اور اس کے اطراف میں رہنے والوں کو خبردار کرو۱۶۶؂جو لوگ آخرت پر ایمان رکھتے ہیں وہ اس پر بھی ایمان لاتے ہیں ۱۶۷؂اور اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں ۱۶

life 06-14-2011 03:14 AM

Re: سورۃ 6:الانعام
 
(۹۳)اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہو گا جو اللہ پر جھوٹ گھڑے ۱۶۹؂یا دعویٰ کرے کہ مجھ پر وحی کی گئی ہے درآنحالیکہ اس پر کوئی وحی نہ کی گئی ہو ۱۷۰؂یا کہے کہ میں بھی ایسا کلام اتاروں گا جیسا کلام کہ اللہ نے اتار ا ہے ۱۷۱؂کاش کہ تم ظالموں کو اس حالت میں دیکھ لیتے جب کہ وہ جانکنی کی تکلیف میں ہونگے اور فرشتے ہاتھ بڑھائے ہونگے کہ نکالو اپنی جانیں ، آج تمہیں رسوا کرنے والا عذاب دیا جائے گا اس وجہ سے کہ تم اللہ کی طرف خلافِ حق باتیں منسوب کرتے تھے اور اس کی آیات کے مقابلہ میں تکبّر کرتے تھے ۱۷۲؂

(۹۴)( پھر اللہ فرمائیگا ) اور تم ہمارے حضور اکیلے اکیلے آگئے ۱۷۳؂جیساکہ ہم نے تمہیں پہلی مرتبہ پیدا کیا تھا اور جو کچھ ہم نے تمہیں دیا تھا وہ سب تم پیچھے چھوڑ آئے اور ہم تمہارے ساتھ تمہارے ان سفارشیوں کو بھی نہیں دیکھتے جن کے بارے میں تمہارا گمان تھا کہ تمہارے معاملہ میں وہ ( اللہ کے ) شریک ہیں ۱۷۴؂تمہارا رشتہ ٹوٹ گیا۱۷۵؂اورتمہارے سارے دعوے بے حقیقت ہوکر رہ گئے ۔

(۹۵)بے شک اللہ ہی دانے اور گٹھلی کو پھاڑنے والا ہے ۱۷۶؂وہی زندہ کو مردہ سے نکالتا ہے اور وہی نکالنے والا ہے مردہ کو زندہ سے ۱۷۷؂وہی ہے اللہ پھر تم کدھر بہکے چلے جارہے ہو ؟

(۹۶)وہی (تاریکی کو ) پھاڑ کر صبح نمودار کرتا ہے ۱۷۸؂اسی نے رات کو باعثِ سکون اور سورج اور چاند کو حساب کا میعار بنایا ہے ۱۷۹؂یہ منصوبہ بندی ہے ا سکی جو غالب بھی ہے اور علم والا بھی ۱۸۰؂

(۹۷)اور وہی ہے جس نے تمہارے لئے ستارے بنائے تاکہ تم خشکی اور سمندر کی تاریکیوں میں ان کے ذریعہ راستہ معلوم کرو ۱۸۱؂جاننے والوں کے لئے ہم نے اپنی نشانیاں کھول کھول کر بیان کر دی ہیں ۱۸۲؂

(۹۸)اور وہی ہے جس نے تم کو ایک جان سے پیدا کیا ۱۸۳؂پھر

life 06-14-2011 03:14 AM

Re: سورۃ 6:الانعام
 
ہر ایک کے لئے ایک ٹھہرنے کی جگہ ہے اور ایک سپر د کئے جانے کی ۱۸۴؂سمجھنے والوں کے لئے ہم نے اپنی نشانیاں کھول کر بیان کر دی ہیں ۱۸۵؂

(۹۹)اور وہی ہے جس نے آسمان سے پانی برسایا ۱۸۶؂، پھر ہم نے ۱۸۷؂اس سے ہر قسم کی نباتا ت اگائیں ، پھر اس سے سر سبز شاخیں نکالیں جن سے ہم تہ بہ تہ دانے پیداکر دیتے ہیں اور کھجو رکے شگوفوں سے لٹکتے ہوئے گچھے اور انگوروں کے باغ اور زیتون اور انار باہم ملتے جلتے بھی اور ایک دوسرے سے مختلف بھی ۱۸۸؂ان کے پھلوں کو دیکھو جب وہ پھلتے ہیں اور ان کے پکنے کو بھی دیکھو ۱۸۹؂اس میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لئے جو ایمان لاتے ہیں ۔

(۱۰۰) ان لوگوں نے جنو ں کو اللہ کا شریک ٹھہرایا ہے حالانکہ اسی نے انہیں پیدا کیا ہے ۱۹۰؂اور انہو ں نے بے جانے بوجھے اس کے لئے بیٹے اور بیٹیاں تراش لیں ۱۹۱؂وہ پاک اور برتر ہے ان باتوں سے جو یہ بیان کرتے ہیں ۔

(۱۰۱)وہ آسمانو ں او رزمین کاک موجد ہے ۱۹۲؂اس کے اولاد کیسے ہوسکتی ہے جبکہ ا سکی کوئی بیوی نہیں ۱۹۳؂اور اس نے تمام چیزوں کو پیدا کیا اور وہ ہر چیز کا علم رکھتا ہے ۔

(۱۰۲)یہی اللہ تمہارا رب ہے ۔اس کے سوا کوئی معبو د نہیں ،ہر چیز کا پیدا کرنے والا ۔لہذا تم اسی کی عبادت کرو ۱۹۴؂وہ ہر چیز کی کفالت کرنے والا ہے ۱۹۵؂

(۱۰۳)نگاہیں اس کو نہیں پاسکتیں وہ نگاہوں کو پالیتا ہے ۱۹۶؂وہ بڑا باریک بین او رباخبر ہے

life 06-14-2011 03:14 AM

Re: سورۃ 6:الانعام
 
۔

(۱۰۴)تمہارے رب کی طرف سے تمہارے پاس بصیرت کی باتیں آ چکی ہیں تو جو کوئی سوجھ بوجھ سے کام لے گا وہ اپنا ہی بھلا کریگا اور جو اندھا بنا رہے گا وہ اپنا ہی نقصان کرے گا میں تم پر نگران نہیں مقرر کیا گیا ہوں ۱۹۷؂

(۱۰۵)اس طرح ہم مختلف طریقوں سے آیتیں بیان کرتے ہیں اور اس لئے بیان کرتے ہیں تاکہ وہ کہیں کہ تم نے ( اچھی طرح ) پڑھ کر سنادیا نیز اس لئے کہ جو لوگ جانتے ہیں ان کے لئے ہم اس کو روشن کریں ۱۹۸؂

(۱۰۶)تمہارے رب کی طرف سے تم پر جو وحی نازل ہوئی ہے اس کی پیروی کرو اس کے سوا کوئی معبو د نہیں اور مشرکوں سے اعراض کرو ۱۹۹؂

(۱۰۷)اگر اللہ چاہتا تو یہ شرک نہ کرتے ۲۰۰؂اور ہم نے تم کو ان پر نگران نہیں مقرر کیا ہے اور نہ تم ان کے ذمہ دار ہو ۲۰۱؂

(۱۰۸)اور یہ لوگ اللہ کے سوا جن کو پکارتے ہیں ان کوبرا بھلا نہ کہو کہ پھر وہ بھی حد سے تجاوز کرکے بے سمجھے بوجھے اللہ کو برا بھلا کہنے لگیں ۲۰۲؂اس طرح ہم نے ہر گروہ کے لئے اس کے عمل کو خوشنما بناد یا ہے ۲۰۳؂پھر انہیں اپنے رب ہی کی طرف پلٹ کرجانا ہے اس وقت وہ انہیں بتادے گا کہ وہ کیا کرتے رہے ہیں ۔

(۱۰۹)یہ لوگ اللہ کی کڑی قسمیں کھا کرکہتے ہیں کہ اگر ان کے پاس کوئی نشانی آ جائے ۲۰۴؂تو وہ ضرور ایمان لائیں گے کہو نشانیاں تو اللہ ہی کے پاس ہیں ۲۰۵؂اور تمہیں کیا معلوم ۲۰۶؂کہ اگر وہ آبھی جائیں تو وہ ایمان نہیں لائیں گے ۔

(۱۱۰)ہم اسی طرح ان کے دلوں اور ان کی نگاہوں کو الٹ رہے ہیں جس طرح یہ پہلی بار

life 06-14-2011 03:15 AM

Re: سورۃ 6:الانعام
 
اس پر ایمان نہیں دلائے ۲۰۷؂اور ہم انہیں چھوڑرہے ہیں کہ اپنی سرکشی میں بھٹکتے رہیں ۔

(۱۱۱)اور اگر ہم ان کی طرف فرشتے اتاردیتے اور مردے ان سے باتیں کرنے لگتے اور ان کے سامنے ساری چیزیں جمع کر دیتے تب بھی یہ ایمان لانے والے نہ تھے اِلّا یہ کہ اللہ ہی کی مشیّت ہو ۲۰۸؂مگر اکثر لوگ جہالت کی باتیں کرتے ہیں ۲۰۹؂

(۱۱۲)اور اسی طرح ہم نے انسانوں اورجنوں میں سے شیطانوں کو ہر نبی کا دشمن بنالیا ہے ۲۱۰؂جو فریب دینے کے لئے ایک دوسرے کے دل میں خوشنما باتیں ڈالتے ہیں ۲۱۱؂اگر تمہارا رب چاہتا تو وہ ایسا نہ کرپاتے لہذا تم انہیں چھوڑدو کہ وہ افتراپر دازیاں کرتے رہیں ۔

(۱۱۳)اور (انہیں یہ ڈھیل اس لئے دی جارہی ہے ) تاکہ جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان کے دل اس کی طرف مائل ہوں ۲۱۲؂اور اس کو پسند کریں اور جو کمائی انہیں کرنا ہے کر لیں ۔

(۱۱۴)کیا میں اللہ کے سوا کو ئی اور فیصلہ کرنے والا تلاش کروں حالانکہ وہی ہے جس نے تمہاری طرف کتاب نازل کی ہے جو کھول کھول کر باتیں بیان کرنے والی ہے۲۱۳؂اور جن کو ہم نے ( اس سے پہلے ) کتاب عطا کی ۲۱۴؂وہ جانتے ہیں کہ یہ تمہارے رب کی طرف سے حق کے ساتھ نازل ہوئی ہے لہذا تم شک کرنے والوں میں سے نہ ہوجاؤ ۲۱۵؂۔

(۱۱۵)اور تمہار ے رب کی بات سچائی اور انصاف کے ساتھ پوری ہو گئی ۲۱۶؂کوئی نہیں جو اس کی باتوں کو بدل سکے اور وہ سب کچھ سننے والا جاننے والا ہے۲۱۷؂

(۱۱۶)اور زمین پر بسنے والوں میں اکثر لوگ ایسے ہیں کہ اگر تم ان کے کہنے پر چلو تو وہ تمہیں اللہ کے راستہ سے بھٹکادیں گے وہ محض گمان پر چلتے ہیں اور اٹکل کی باتیں کرتے ہیں ۲۱۸؂

life 06-14-2011 03:15 AM

Re: سورۃ 6:الانعام
 
(۱۱۷)بلاشبہ تمہارا رب ہی بہتر جانتا ہے کہ کون لوگ اس کے راستہ سے بھٹکے ہوئے ہیں اور کون سیدھی راہ پر ہیں ۲۱۹؂

(۱۱۸)پس جس ( ذبیحہ ) پر اللہ کانام لیا گیا ہواسے کھاؤ اگر تم اس کی آیات پر ایمان رکھتے ہو ۲۲۰؂

(۱۱۹)اور وہ (ذبیحہ )تم کیوں نہ کھاؤ جس پر اللہ کانام لیا گیا ہو جبکہ اس نے تم پر جو کچھ حرام کیا ہے اسے کھول کر بیان کر دیا ہے ساتھ ہی مجبوری کی حالت میں اس کی اجازت بھی دی ہے ۲۲۱؂اور بہت سے لوگ ایسے ہیں جو علم کے بغیر محض اپنی خواہشات کی بنا پر لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں ان حد سے گزرنے والوں کو تمہارا رب اچھی طرح جانتا ہے ۔

(۱۲۰)اور کھلے گناہ کو بھی چھوڑدو اور چھپے گناہ کو بھی ۲۲۲؂جو لوگ گناہ کماتے ہیں وہ ضرور اپنی کمائی کا بدلہ پائیں گے ۔

(۱۲۱)اور جس ( ذبیحہ ) پر اللہ کانام نہ لیا گیا ہواسے نہ کھاؤ یہ نافرمانی ہے ۲۲۳؂اور شیاطین اپنے ساتھیوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتے ہیں تاکہ وہ تم سے جھگڑیں لیکن اگر تم نے ان کی اطاعت کی تو تم بھی مشرک ہو جاؤگے ۲۲۴؂

(۱۲۲)کیا وہ شخص جو مردہ تھا پھر ہم نے اسے زندہ کر دیا اور اس کو روشنی عطا کی جس کو لے کر وہ لوگوں کے درمیان چلتا ہے اس شخص کی طرح ہوسکتا ہے جو تاریکیوں میں پڑا ہوا ہو اور ان سے نکل ہی نہ سکے ۲۲۵؂اسی طرح کافروں کے لئے ان کے اعمال خوشنما بنا دئیے گئے ہیں ۲۲۶؂

(۱۲۳)اسی طرح ہم نے ہر آبادی میں بڑے بڑے مجرموں کو اٹھا کھڑا کیا ہے تاکہ وہ چالبازیاں کریں ۲۲۷؂اور درحقیقت یہ چالبازیاں وہ اپنے ہی خلاف کررہے ہیں مگر انہیں اس کا احساس نہیں ۲۲۸؂

life 06-14-2011 03:15 AM

Re: سورۃ 6:الانعام
 
(۱۲۴)جب ان کے پاس کوئی آیت آتی ہے تو وہ کہتے ہیں ہم ماننے والے نہیں جب تک کہ ہمیں ویسی ہی چیز نہ دی جائے جیسی اللہ کے رسولوں کو دی گئی ۔اللہ بہتر جانتا ہے کہ اپنی رسالت ( کامنصب ) کسے عطا کرے ۲۲۹؂جو لوگ جرم کے مرتکب ہوئے ہیں انہیں ان کی چالبازیوں کی پاداش میں اللہ کے ہاں ذلت اور سخت عذاب کا سامنا کرنا ہو گا ۲۳۰؂

(۱۲۵)اللہ جس کو ہدایت دیناچاہتا ہے اس کاسینہ اسلام کے لئے کھول دیتا ہے ۲۳۱؂اور جس کو گمراہ کرنا چاہتا ہے اس کے سینہ کو تنگ اور بھینچا ہوا کر دیتا ہے ( اور اسے ایسا محسوس ہوتا ہے ) گویا اسے بلندی پر چڑھنا پڑرہا ہے ۲۳۲؂اس طرح اللہ ان لوگوں پر ناپاکی ڈال دیتا ہے جو ایمان نہیں لاتے ۲۳۳؂

(۱۲۶)اور یہ تمہارے رب کا راستہ ہے بالکل سیدھا ۔ہم نے اپنی آیتیں تفصیل سے بیان کر دی ہیں ان لوگوں کے لئے جو یاددہانی حاصل کرتے ہیں ۲۳۴؂

(۱۲۷)ان کے لئے سلامتی کا گھر ہے۲۳۵؂ان کے رب کے پاس اور وہ ان کا رفیق ہو گا ان کی (بہتر ) کارکر دگی کی بنا پر ۔

(۱۲۸)اورجس دن وہ ان سب کو جمع کریگا ارشاد فرمائے گا اے گروہ جِن!۲۳۶؂تم نے انسانو ں کی بڑی تعداد کو گمراہ کیا انسانوں میں سے جو ان کے ساتھی تھے وہ کہیں گے اے ہمارے رب !ہم نے ( گمراہی کے کاموں میں ) ایک دوسرے کو خوب استعمال کیا ۲۳۷؂(بالآخر) ہم اس وقت کو پہنچ گئے جو تو نے ہمارے لئے مقرر کیا تھا۲۳۸؂ارشاد ہو گا تمہار ا ٹھکانا آگ ہے جس میں تم ہمیشہ رہو گے مگر جو اللہ چاہے ۲۳۹؂بیشک تمہارا رب حکمت والا اورعلم والا ہے

life 06-14-2011 03:15 AM

Re: سورۃ 6:الانعام
 
(۱۲۹)اس طرح ہم ظالموں کو ایک دوسرے کا ساتھی بنائیں گے اس کمائی کی وجہ سے جو وہ کرتے رہے ۲۴۰؂

(۱۳۰)اے گروہ جن وانس !کیا تمہار ے پاس تم ہی میں سے رسول نہیں آئے ۲۴۱؂جو تم کو میری آیتیں سناتے تھے اور تمہارے اس دن کی ملاقات سے تم کو ڈراتے تھے وہ کہیں گے ہم اپنے خلاف خود گواہی دیتے ہیں دراصل ان کو دنیا کی زندگی نے دھوکہ میں رکھا اور وہ اپنے خلاف گواہی دیں گے کہ وہ کافر تھے ۔

(۱۳۱)یہ اس لئے کہ تمہارا رب ایسا نہیں ہے کہ آبادیوں کو ناانصافی کے ساتھ ہلاک کر دے جبکہ ان کے باشندے بے خبر ہوں ۲۴۲؂

(۱۳۲)اورہر ایک کے لئے درجہ ہے اس کے عمل کے لحاظ سے ۲۴۳؂اور جو کام یہ لوگ کرتے ہیں اس سے تمہارا رب غافل نہیں ہے ۔

(۱۳۳)اور تمہارا رب بے نیاز ہے رحمت والا اگر وہ چاہے تو تمہیں لے جائے اور تمہاری جگہ جس کو چاہے لے آئے (اسی طرح ) جس طرح اس نے ایک دوسرے گروہ کی نسل سے تمہیں اٹھایا ہے ۲۴۴؂

(۱۳۴)جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جارہا ہے وہ آ کر رہے گی ۲۴۵؂اور تم ہمارے قابو سے نکلنے والے نہیں ہو۔

(۱۳۵)کہو اے میری قوم ۲۴۶؂کے لوگو !تم اپنی جگہ عمل کرو میں اپنی جگہ عمل کررہا ہوں ۔عنقریب تمہیں معلوم ہوجائے گا کہ انجام اخروی کس کا بخیر ہے یقینا ظالم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ۔

life 06-14-2011 03:16 AM

Re: سورۃ 6:الانعام
 
(۱۳۶)اور انہوں نے اللہ ہی کی پیدا کی ہوئی کھیتی اور مویشیوں میں اللہ کا ایک حصہ مقرر کیا ہے اور محض اپنے گمان کی بنیاد پر کہتے ہیں کہ یہ اللہ کا ہے اوریہ ہمارے (ٹھہرائے ہوئے ) شریکوں کا ۔پھر جو حصہ ان کے شریکوں کا ہوتا ہے وہ تو اللہ کی طرف نہیں جاسکتا مگر جو اللہ کا ہوتا ہے وہ ان کے شریکوں کی طر ف جاسکتا ہے کیا ہی برا فیصلہ ہے جو یہ لوگ کرتے ہیں ۲۴۷؂

(۱۳۷)اور اسی طرح بہت سے مشرکین کے لئے ان کے (ٹھہرائے ہوئے ) شریکوں نے ان کی اولاد کے قتل کو خوشنما بنادیا ہے ۲۴۸؂تاکہ انہیں ہلاکت میں ڈالیں ۲۴۹؂اور ان کے دین کو ان پر مشتبہ کر دیں ۲۵۰؂اگر اللہ چاہتا تو وہ ایسا نہ کرتے تو ان کو چھوڑدو کہ جھوٹ گھڑتے رہیں ۔

(۱۳۸)کہتے ہیں یہ کھیت اوریہ مویشی ممنوع ہیں ان کو وہی لو گ کھا سکتے ہیں جن کو ہم کھلانا چاہیں یہ باتیں انہوں نے محض گمان سے طے کررکھی ہیں اور کچھ چوپایوں کی پیٹھ ( سواری اور باربرداری) کو حرام ٹھہرایا گیا ہے اور کچھ چوپایوں پر وہ ( ذبح کرتے وقت ) اللہ کا نام نہیں لیتے یہ سب ان کی من گھڑت باتیں ہیں جو انہوں نے اس کی طرف منسوب کر رکھی ہیں ۲۵۲؂عنقریب اللہ ان کو ان افتراپردازیوں کا بدلہ دیگا ۔

(۱۳۹)اور کہتے ہیں ان چوپایوں کے پیٹ میں جو ( بچہ زندہ ) ہے وہ خاص ہمارے مردوں کے لئے ہے اور ہماری عورتوں پر حرام ہے اور اگر مردہ ہوتو اس میں سب شریک ہیں ۲۵۳؂عنقریب اللہ ان کو ان من گھڑت باتوں کی سزاد ے گا بے شک وہ حکمت والا اور جاننے والا ہے ۲۵۴؂

(۱۴۰)یقینا وہ لوگ تباہ ہوئے جنہو ں نے اپنی اولاد کو محض بے وقوفی سے اور جانے بوجھے بغیر قتل کیا اور اللہ نے انہیں جو رزق دیا تھا اسے اللہ پر افتراپر دازی کرکے حرام کر دیا وہ گمراہ ہوئے اور ہدایت قبول کرنے والے نہ بنے

life 06-14-2011 03:16 AM

Re: سورۃ 6:الانعام
 
(۱۴۱)اور وہی ہے جس نے باغ پیداکئے وہ بھی جنہیں ٹیٹوں پر چڑھایا جاتا ہے ۲۵۵؂اور وہ بھی جنہیں نہیں چڑھایا جاتا اور کھجو ر اور کھیتیاں جن کی پیداو ار مختلف ہوتی ہے اور زیتون اور انار ایک دوسرے سے ملتے جلتے بھی اور ( مزے میں )مختلف بھی ۲۵۷؂کھاؤ ان کے پھل جب کہ وہ پھلیں اور اس کا حق ادا کرو فصل کٹنے کے دن ۲۵۸؂اور اسراف نہ کرو ۲۵۹؂اللہ اسراف کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا ۔

(۱۴۲)اور مویشیوں میں بوجھ اٹھانے والے بھی پیدا کئے اور زمین سے لگے ہوئے بھی ۲۶۰؂کھاؤ اس میں سے جو اللہ نے تمہیں بخشا ہے او ر شیطان کے نقشِ قدم کی پیروی نہ کرو کہ وہ تمہارا کھلا دشمن ہے ۔

(۱۴۳)آٹھ نرو مادہ ہیں ۲۶۱؂بھیڑ کے قسم دو ، بکری کے قسم سے دو، ان سے پوچھو کہ اللہ نے ان کے نر حرام کئے ہیں یا مادہ یا وہ بچے جو ان ماداؤں کے پیٹ میں ہوں ؟ اگر تم سچے ہو تو مجھے بتاؤ علمی شہادت کے ساتھ ۲۶۲؂

(۱۴۴)( اسی طرح ) اونٹ کی قسم سے دو اور گائے کی قسم سے دو ۔پوچھو ان کے نرحرام کئے ہیں یا مادہ یا وہ بچے جو ان کی ماداؤں کے پیٹ میں ہوں ؟ کیا تم اس وقت موجو دتھے جب اللہ نے تمہیں اس کا حکم دیا تھا ۲۶۳؂؟پھر اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہو گا جو اللہ کی طرف جھوٹ بات منسوب کرے تاکہ علم کے بغیر لوگو ں کو گمراہ کرے بیشک اللہ ظالموں کو راہِ راست نہیں دکھاتا ۔

(۱۴۵)کہو جو وحی مجھ پر کی گئی ہے اس میں کوئی چیز میں ایسی نہیں پاتا جو کسی


All times are GMT +5. The time now is 01:15 AM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.