pakeeza
03-12-2013, 10:29 PM
http://dl.glitter-graphics.net/pub/821/821001gj3fq1tmfi.gif
کچھ ایسے کسی آس نے آنکھوں میں بھرے خواب
جی اٹھے ہیں پھرذہن میں صدیوں کے مرے خواب
مجھ پر بھی روا رکھا ستم دورِ خزاں نے
میں نے بھی بچا رکھے تھے دو چار ہرے خواب
کل رات ذرا نیند کے آثار سے پہلے
اک یاد اُڑا لے گئی تکیے پہ دھرے خواب
اب سو بھی اگر جائوں تو دستک نہیں دیتے
تعبیر کے آسیب سے کچھ ایسے ڈرے خواب
ایسے بھی ہیں کچھ لوگ یہاں نیند کے رسیا
رکھ دیتے ہیں جو آنکھ کے پردے سے پرے خواب
آتی نہیں جب نیند تو آتے ہیں بہت یاد
بچپن کے ، لڑکپن کے ، جوانی کے کھرے خواب
اِک خواب ہے عاجزؔ کہ جو کہتا ہے بہ تکرار
ڈھارس تو بندھا رکھی ہے ، کیا اور کرے خواب
کچھ ایسے کسی آس نے آنکھوں میں بھرے خواب
جی اٹھے ہیں پھرذہن میں صدیوں کے مرے خواب
مجھ پر بھی روا رکھا ستم دورِ خزاں نے
میں نے بھی بچا رکھے تھے دو چار ہرے خواب
کل رات ذرا نیند کے آثار سے پہلے
اک یاد اُڑا لے گئی تکیے پہ دھرے خواب
اب سو بھی اگر جائوں تو دستک نہیں دیتے
تعبیر کے آسیب سے کچھ ایسے ڈرے خواب
ایسے بھی ہیں کچھ لوگ یہاں نیند کے رسیا
رکھ دیتے ہیں جو آنکھ کے پردے سے پرے خواب
آتی نہیں جب نیند تو آتے ہیں بہت یاد
بچپن کے ، لڑکپن کے ، جوانی کے کھرے خواب
اِک خواب ہے عاجزؔ کہ جو کہتا ہے بہ تکرار
ڈھارس تو بندھا رکھی ہے ، کیا اور کرے خواب