PDA

View Full Version : پاکستان کی وومن کرکٹ ٹیم کی فتح


-|A|-
03-15-2009, 04:51 PM
پاکستان کی وومن کرکٹ ٹیم کی فتح

http://www.bbc.co.uk/worldservice/assets/images/2009/03/090314114156_icc1.jpg
پاکستان کی ثنا میر اور عروج ممتاز اپنی ایک کامیابی سیلیبریٹ کررہی ہیں

پاکستان کی وومن کی کرکٹ ٹیم نے سڈنی میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ کپ 2009 کے ایک میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو چار وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

خواتین کی ٹیم پہلے راؤنڈ میں تین میچوں میں سے ایک جیت کر سپر سکِس میں شامل ہوگئی تھی۔ اور اب ٹیم نے سپر سکِس کے دوسرے راؤنڈ کے سنیچر کے میچ میں متاثر کن پرفارمنس سے ویسٹ انڈیز کو شکست سے دوچار کیا ہے۔

پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹیم کی کپتان عروج ممتاز تھیں۔


http://www.bbc.co.uk/worldservice/assets/images/2009/03/090314115843_icc9.jpg
پاکستان کی وومن کرکٹ ٹیم: اپنی فتح منانے کا ایک انداز


ویسٹ انڈیز کی ٹیم پچاس اوورز میں 132 رنز سکور کرسکی جبکہ پاکستانی کھلاڑیوں نے 47.5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 134 رن سکور کرکے میچ جیت لیا۔

پاکستان کی ارمان خان نے 48 سکور کرکے میچ میں سب سے زیادہ رن بنائے۔ انہوں نے دو چھکے اور چار چوکے بھی لگائے۔ ارمان خان ناٹ آؤٹ رہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں عروج ممتاز نے 22، نین عابدی نے 14، اسماویہ اقبال نے 10، بسمہ معروف اور ثنا میر نے سات سات جبکہ ساجدہ شاہ نے تین رن بنائے۔


http://www.bbc.co.uk/worldservice/assets/images/2009/03/090314115824_icc8.jpg
پاکستانا بیٹسمین بسمہ معروف بیٹنگ کے دوران

دوسری جانب ویسٹ انڈیز کی سٹتفنی ٹیلر نے 55، دیندرہ دوتن نے 23، ایفی فلیچر اور انیسہ محمد نے بارہ بارہ، کربیانی الیگزینڈر نے 6، ڈیبی این نے 4، شاکرہ سلیمان نے 3 جبکہ مریسا، پامیلا اور سٹیسی ایک رن بناسکیں۔

پاکستان کی الماس اکرم تین وکٹیں لے کر ’پلیئر آف دی میچ‘ قرار پائیں۔

پاکستانی ٹیم اپنا اگلا میچ آسٹریلیا کے خلاف پیر کو کھیلے گی۔

safa
03-15-2009, 05:55 PM
nice....

Nida-H
03-16-2009, 09:53 PM
Congrats Everyone..thnx 4 sharing stranger!! :cheer:

momal ali
03-17-2009, 03:35 PM
no doubt kam wasail k bawajoos bacheyaan acha khel rahi hein
well done ..(cheerup)

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.