Log in

View Full Version : تیرے ذہن سے وہم کے پردے اتر گئے تو بات ہو گی


ROSE
02-07-2013, 12:25 PM
تیرے ذہن سے وہم کے پردے اتر گئے تو بات ہو گی
میرے طرح سے وہ خواب تیرے بکھرگئے تو بات ہو گی


سراب مزل کی جستجو میں کسی کی ناکام آرزو میں
یہ زندگی کے حسین لمحے گزر گئے تو بات ہو گی


ابھی تمہیں کچھ خبر نہیں ہے کسی کے ساۓ میں گامزن ہو
کڑ کتی دھوپوں میں جب یہ ساۓ بچھڑ گے تو بات ہو گی


تمہارے دل کے نگر میں مانا ہزار موسم بدل رہے ہیں
جہاں یہ موسم عذاب بن کے ٹھہر گئے تو بات ہو گی


عقیل چاہت کے زرد موسم صلے وفاؤں کے نام تیرے
گزشتہ سارے عذاب قصے جو کر گئے تو بات ہو گی

NaDaN hAsEEnA
02-07-2013, 02:21 PM
Nice. . .

Prince7871
02-07-2013, 03:22 PM
nice sharing

Arsheen
02-07-2013, 05:03 PM
v nice

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.