SABA134
01-14-2013, 04:34 PM
کبھی شبوں کے اداس آنگن میں یاد اترے
یا چاندنی اپنے بال کھولے
کواڑ کے روزنوں سے جھانکے
کتاب کھولو تو میرا عکس جھلملائے
ستارہ پلکوں پہ جگمگائے
کبھی جو کمرے کی کھڑکیوں سے ہوا کا جھونکا
گلاب رت کی نوید لائے ٌ
شدید بارش کے موسموں میں
حسین بیلوں کےھ پھول جھومیں
دعا کی خاطر جو ہاتھ اٹھیں
بادل کے صحراؤں میں بگولوں کا شور بھاگے
کبھی سسکتی ہوئی سحر میں
کبھی سرشام درد سانسوں میں پھیل جائے
یا پھر سرشام درد سانسوں میں پھیل جائے
یا پھر ہر اک سمت آسماں پر ستارے ٹکرائیں
دل کہے تو
"سدا جیئے"
نہ دھوپ ہو دکھ کی سر پہ تیرے
کبھی مقدر فراق لمحوں کا روگ بن کر
زباں کو دکھ کی تلاوتیں دے
اگر کبھی محفلوں میں
لوگوں کے قہقوں میں
اکیلے پن کا خیال آئے
خراب موسم میں گھر سے نکلے ہوئے پرندوں کا دھیان آئے
تو جان لینا کہ
میں تمہیں یاد کرتا ہوں۔۔۔۔۔۔
یا چاندنی اپنے بال کھولے
کواڑ کے روزنوں سے جھانکے
کتاب کھولو تو میرا عکس جھلملائے
ستارہ پلکوں پہ جگمگائے
کبھی جو کمرے کی کھڑکیوں سے ہوا کا جھونکا
گلاب رت کی نوید لائے ٌ
شدید بارش کے موسموں میں
حسین بیلوں کےھ پھول جھومیں
دعا کی خاطر جو ہاتھ اٹھیں
بادل کے صحراؤں میں بگولوں کا شور بھاگے
کبھی سسکتی ہوئی سحر میں
کبھی سرشام درد سانسوں میں پھیل جائے
یا پھر سرشام درد سانسوں میں پھیل جائے
یا پھر ہر اک سمت آسماں پر ستارے ٹکرائیں
دل کہے تو
"سدا جیئے"
نہ دھوپ ہو دکھ کی سر پہ تیرے
کبھی مقدر فراق لمحوں کا روگ بن کر
زباں کو دکھ کی تلاوتیں دے
اگر کبھی محفلوں میں
لوگوں کے قہقوں میں
اکیلے پن کا خیال آئے
خراب موسم میں گھر سے نکلے ہوئے پرندوں کا دھیان آئے
تو جان لینا کہ
میں تمہیں یاد کرتا ہوں۔۔۔۔۔۔