Log in

View Full Version : یہ پچھلے عشق کی باتیں ہیں


pakeeza
12-28-2012, 07:24 PM
.
.
.
یہ پچھلے عشق کی باتیں ہیں
جب آنکھ میں خواب دمکتے تھے
جب دِل میں داغ چمکتے تھے
جب پلکیں شہر کے رستوں میں
اشکوں کا نوُر لُٹاتی تھیں
جب سانسیں اُجلے چہروں کی

تن من میں پھوُل سجاتی تھیں
جب چاند کی رِم جھِم کرنوں سے
سوچوں میں بھنور پڑ جاتے تھے
جب ایک تلاطم رہتا تھا

اپنے بے انت خیالوں میں
ہر عہد نبھانے کی قسمیں
خط خون سے لکھنے کی رسمیں
جب عام تھیں ہم دل والوں میں
اب اپنے پھیکے ہونٹوں پر
کچھ جلتے بجھتے لفظوں کے
یاقُوت پگھلتے رہتے ہیں

اَب اپنی گُم سُم آنکھوں میں
کچھ دھول ہے بکھری یادوں کی
کچھ گرد آلود سے موسم ہیں
اَب دُھوپ اُگلتی سوچوں میں
کچھ پیماں جلتے رہتے ہیں

اب اپنے ویراں آنگن میں
جتنی صُبحوں کی چاندی ہے
جتنی شاموں کا سونا ہے
اُس کو خاکستر ہونا ہے

اب یہ باتیں رہنے دیجے
جس عُمر میں قصّے پُنتے تھے
اُس عُمر کا غم سہنے دیجے
اَب اپنی اُجڑی آنکھوں میں
جتنی روشن سی راتیں ہیں
ُس عمر کی سب سوغاتیں ہیں

جس عُمر کے خواب خیال ہوُئے
وہ پچھلی عمر تھی بیت گئی
وہ عمر بتائے سال ہوئے

اَب اپنی دید کے رستے میں
کچھ رنگ ہے گزرے لمحوں کا
کچھ اشکوں کی باراتیں ہیں
کچھ بھولے بسرے چہرے ہیں
کچھ یادوں کی برساتیں ہیں
یہ پچھلے عشق کی باتیں ہیں

Polar Bear
12-28-2012, 08:55 PM
Beautiful Slection,thank you

pakeeza
12-28-2012, 09:03 PM
Beautiful Slection,thank you

thnkuuuuuuuuuuuuuuuu:flower4u:

QUEEN OF HEARTS ...
12-29-2012, 12:43 AM
Very Nice sistaa

NaDaN hAsEEnA
12-29-2012, 06:46 AM
hmmm nice....

pakeeza
12-30-2012, 02:55 PM
Very Nice sistaa

thnksssssssss ssisstaa:circleoffriends:

pakeeza
12-30-2012, 02:56 PM
hmmm nice....

tthnksssssssssssss sis

Prince7871
12-30-2012, 03:05 PM
nyc....

pakeeza
12-30-2012, 08:26 PM
thnnkssssssssssssssssssss

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.